‫‫کیٹیگری‬ :
26 July 2018 - 15:25
News ID: 436701
فونت
عمران خان :
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کی آئندہ حکومت پڑوسی ممالک بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری لائے گی۔
عمران خان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ جن کی جماعت نے حالیہ انتخابات میں برتری حاصل کی ہوئی ہے، نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان کی آئندہ حکومت پڑوسی ممالک بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری لائے گی۔

انتخابات کے غیرسرکاری نتائج سامنے آنے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں 'عمران خان' کا کہنا ہے کہ طاقت میں آکر ایران سمیت چین اور افغانستان سے مزید بہتر تعلقات اولین ترجیح ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایران سے تعلقات میں مزید بہتری لائیں گے اس کے علاوہ پڑوسیوں سے بہتر روابط قائم اور لڑائیوں کے خاتمے پر کام کریں گے۔

سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ جنگ زدہ افغانستان کے لوگوں کو سب سے زیادہ امن کی ضرورت ہے، افغانستان میں امن پاکستان کے امن کی ضمانت ہے، اس کے لئے ہر طرح کوشش کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں بہتری برصغیر کیلئے انتہائی اہم ہے۔ پاک بھارت تجارت ہوگی تو اس میں دونوں ملک کا فائدہ ہے۔

انہوں ںے اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کو ٹیبل پر بیٹھ کر حل کرنا چاہئے۔

عمران خان پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے بتایا کہ وہ امریکہ کے ساتھ برابری اور باہمی مفادات کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں گزشتہ روز (25 جولائی) کے دن منعقد کیے گئے پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمران خان کی سیاسی پارٹی تحریک انصاف حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ چکی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬