‫‫کیٹیگری‬ :
28 July 2018 - 11:42
News ID: 436707
فونت
بہرام قاسمی :
اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان میں حالیہ انتخابات کے کامیاب انعقاد اور عوام کی بھرپور شرکت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ دونوں دوست ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے.
 بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان بہرام قاسمی نے اپنے ایک بیان میں برادر ملک پاکستان میں گزشتہ دنوں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئےکہا کہ ایران ہمیشہ کی طرح اور ماضی سے زیادہ بالخصوص نئے پاکستان میں برادر اور اسلامی ملک پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے آمادہ ہے.

بہرام قاسمی نے کہا کہ دونوں دوست اور مسلمان ممالک کے درمیان تعلقات کی توسیع پاک ایران عوام کے مشترکہ مفادات کے لئے اہم ہے.

یاد رہے کہ پاکستان میں 25 جولائی کو منعقد کیے گئے پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمران خان کی تحریک انصاف حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ چکی ہے.

انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں عمران خان نے کہا تھا کہ ایران سمیت چین اور افغانستان سے مزید بہتر تعلقات اولین ترجیح ہوگی.انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایران سے تعلقات میں مزید بہتری لائیں گے اس کے علاوہ پڑوسیوں سے بہتر روابط قائم کریں گے اور مڈل ایسٹ میں پاکستان ثالثی کا کردار ادا کرے گا اور کسی بھی جنگ میں شریک نہیں ہوگا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬