‫‫کیٹیگری‬ :
28 July 2018 - 11:59
News ID: 436709
فونت
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے ایران سے تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مضبوط بنانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جبکہ ان کی حکومت مشرق وسطیٰ میں ثالث کا کردار ادا کرے گی۔
عمران خان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاکستانی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ الیکشن جیتنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، 22 سال کی جدوجہد کامیاب ہوئی اور نئے پاکستان بنانے کا خواب پورا کرنے کا موقع ملا ہے ایران سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دوں گا۔ اقتدار میں آنے کے بعد منشور پر عمل کرنے کا موقع آگیا، پاکستان میں تاریخی الیکشن ہوئے، لوگوں نے قربانیاں دیں، بلوچستان میں دہشتگردی کے باوجود لوگ ووٹ دینے کے لیے گھروں سے باہر نکلے جنہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

چیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ افغانستان سے ایسے تعلقات ہونے چاہئیں کہ سرحدیں کھلی ہوں، امریکہ سے ایسے متوازن تعلقات چاہتے ہیں جس سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہو، ایران سے تعلقات کو مزید فروغ دینا اور مضبوط بنانا چاہتے ہیں،  مشرق وسطیٰ میں ثالث کا کردار ادا کریں گے، جنگوں میں شرکت کی بجائے لڑائی ختم کرنے پر توجہ دیں گے۔

عمران خان نے بھارت کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اگر ہندوستان ایک قدم بڑھائے گا تو پاکستان دو قدم آگے آئے گا۔ ہمیں علاقائی اور باہمی مسائل کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنا ہوگا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬