‫‫کیٹیگری‬ :
28 July 2018 - 12:02
News ID: 436710
فونت
خطیب جمعہ تہران:
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ ایران کے جانبازان اسلام نے مرصاد فوجی آپریشن میں منافقین کو نابود کردیا تھا۔
آیت اللہ موحدی کرمانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی نے اس ہفتے نماز جمعہ کے خطبے میں کہا کہ آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے آخری ایام میں منافقین کے دہشت گرد گروہ نے اپنے زعم ناقص میں ایران پر قبضہ کرنے اور اسلامی حکومت کو گرانے کی کوشش کی تھی لیکن مرصاد فوجی آپریشن میں ایران کے جانبازان اسلام نے پوری ہوشیاری اور بھرپور جنگی حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منافقین کا پوری طرح سے قلع قمع کردیا تھا۔

واضح ہے آج سے تیس سال قبل ستائیس جولائی انیس سو اٹھاسی کو منافقین کے دہشت گرد گروہ کے حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے جسے عراق کے معدوم ڈکٹیٹر صدام کی حمایت حاصل تھی ایران کے جانبازان اسلام نے صوبہ کرمانشاہ میں مرصا آپریشن کا آغاز کیا۔ ایرانی جانبازوں نے ایران کے مغربی علاقے میں واقع مرصاد میں منافقین کا دو روز تک محاصرہ کرکے ان پر کاری ضرب لگائی اور تقریبا دوہزار منافقین کو موت کے گھاٹ اتاردیا اور یوں دہشت گردوں کو بری طرح شکست ہوئی۔

تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی نے ثامن الائمہ حضرت امام رضا علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کی اور آپ کے ذریعے مامون کی ولایت عہدی قبول کئے جانے کی وجوہات کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام رضاعلیہ السلام نے اس عرصے میں مکتب تشیع اور فقہ جعفری کے بارے میں پیدا کئے جارہے بہت سے شبہات کو دور کیا اور بڑی تعداد میں شاگردوں کی تربیت کی اور یوں رسول اسلام کے حقیقی دین کو پھیلانے میں اپنی الہی ذمہ داریوں کوپورا کیا۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے نمازیوں کو تقوائے الہی اختیار کرنے کی سفارش کرتے ہوئے ملک کے اقتصادی مسائل کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ یہ حکومت پارلیمینٹ اور عدلیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل اور مشکلات کو حل کریں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬