28 July 2018 - 18:18
News ID: 436716
فونت
ہندوستان کی وزارت تجارت کے ایک سینیئر عہدیدار نے علاقے کی اقتصاد کو رونق بخشنے میں ایران کی چاربہار بندرگاہ کی اہمیت کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان چابہار بندرگاہ کے توسیعی منصوبے میں اپنا تعاون جاری رکھے گا۔
ایران و ھند

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ‌ کے مطابق، ہندوستان کی وزارت تجارت کی ایکسپورٹ پرموشن کونسل کے چیئرمین ونے شرما نے کہا ہے کہ امریکا کی دھمکیوں اور ایران کے خلاف واشنگٹن کی نئی پابندیوں کے باوجود ایران کی چابہار بندرگاہ میں ہندوستان اور ایران کے بحری ٹرانسپورٹ کے شعبے میں تعاون جاری رہے گا۔

ہندوستانی عہدیدار نے چابہار بندرگاہ میں سرمایہ کاری جاری رکھنے کے تعلق سے ہندوستان کے عزم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے سبھی مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائے گا۔

اس سے پہلے ہندوستان کے ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری نے بھی کہا تھا کہ امریکی دباؤ کے باوجود ہندوستان چابہار بندرگاہ میں اپنے اقتصادی پروگراموں کو شروع کردے گا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬