‫‫کیٹیگری‬ :
29 July 2018 - 14:42
News ID: 436723
فونت
سیدہ زہراء نقوی :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری نے کہا کہ اس ماحول میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان شعبہ خواتین کی خواہران کا انتخابات کی مہم میں حصہ لینا کسی جہاد سے کم نہیں تھا ۔
سیدہ زہراء نقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری سیدہ زہراء نقوی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کی خواتین نے ملک بھر میں اپنے تنظیمی برادران کے شانہ بشانہ انتخابی مہم میں حصہ لیکر اپنا فرض منصبی نبھایا ہے جو کہ لائق تحسین ہے ۔

انہوں نے بیان کیا کہ ان خواہران کی فعالیت سے ملک بھر میں ایک مثبت پیغام پہنچا ہے کہ خواتین نہ صرف انتخابی عمل حصہ بن سکتی ہیں بلکہ اس کی کمپین میں بھی اپنا مثبت رول ادا کرسکتی ہیں ۔

سیدہ زہراء نقوی انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی خواہران نے الیکش ۲۰۰۱۸ میں اپنے عملی اقدام یہ ثابت کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ ان تمام خواتین کو اپنی حفظ و امان میں رکھے جنہوں انتخابات کے حوالے سے اپنی ، منصبی، اخلاقی ، قانونی اور شرعی ذمہ داری کواحسن طریقے سے نبھایا ہے ۔

انہوں نے بیان کیا کہ ہمارے اس معاشرے میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو خواتین کو معاشرے میں ذمہ داری نبھانے سے منع کرتے ہیں اور کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو خواتین کے حق رائے دہی کے خلاف ہیں۔اس ماحول میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان شعبہ خواتین کی خواہران کا انتخابات کی مہم میں حصہ لینا کسی جہاد سے کم نہیں تھا ۔

سیدہ زہراء نقوی نے کہا کہ الحمدللہ ہمیں ایک مدبر اور بہترین ویژن کے مالک قیادت کی سرپرستی حاصل ہے جس کے افکار کو قومی سطح پرپذیرائی حاصل ہے اور ساری سیاسی اور مذہبی پارٹیاں اس کا اعتراف بھی کرچکی ہیں ۔ ہماری جماعت کے منشور کو سیاسی حلقوں میں بہت پذیرائی ملی ہے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬