01 August 2018 - 19:55
News ID: 436759
فونت
حجت الاسلام علي رضا شاه فضل:
مجمع علمائے كاشان کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ مسجدیں شھرت کے لئے نہیں عبادت کے لئے تعمیرکریں ۔
حجت الاسلام علي رضا شاه فضل

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مجمع علمائے كاشان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام علي رضا شاه فضل نے گذشتہ شب مسجد امام خمينی(ره) کاشان میں اپنی سلسلہ وار تفسیر قران کریم کی نشست میں قران کریم میں مسجد کی خصوصیتوں کی جانب اشارہ کیا ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اس آیت کریمہ ‹‹فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُو›› میں مسجد کی خصوصیت کا تذکرہ ہے کہا: مسجد تک جانے کا مقصد یہ ہے کہ انسان خود کی تطھیر کا ارادہ رکھتا ہے ۔

مجمع علمائے كاشان کے جنرل سکریٹری نے انسان کی تطھیر، مسجد کی بہترین خصوصیت بتایا اور کہا: غیر الھی نیت اور ذاتی کام کی غرض سے مسجد جانے والے ھرگز تطھیر نہیں ہوسکتے ، البتہ نیت کے الھی ہونے کو سمجھنا، یا بے مقصد مسجد جانا انسان کے دیگر حالات کا حصہ ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: خداوند متعال سوره مباركه بقره میں مسجد خصوصیتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرماتا ہے ‹‹وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ مَنَعَ مَسَاجِدَ اللَّهِ أَنْ يُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ وَسَعَىٰ فِي خَرَابِهَا›› مسجد تذکیہ کے لئے ذكر اور ياد الھی کا مقام ہے ۔

حجت الاسلام علي رضا شاه فضل نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ مسجد جانے اور عبادت کی عادت ڈالنا ، ان آفتوں میں سے ہے جو انسانوں کے گریبان گیر ہے کہا: اگر چہ مسجد جانا اور عبادت کی عادت ڈالنا ایک نیک عمل ہے مگر اگر یہ عادت ، اعتقاد میں نہ بدلے تو درّبے بہا سے کم سے کم استفادہ کا مصداق ہے ۔ /۹۸۸/ ن۹۷۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬