05 August 2018 - 22:07
News ID: 436789
فونت
عمران خان :
پاکستانی انتخابات کی فاتح جماعت تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایران اور سعودی عرب کے مابین تعمیری کردار ادا کرنے تیار ہے۔
عمران خان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی انتخابات کی فاتح جماعت تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایران اور سعودی عرب کے مابین تعمیری کردار ادا کرنے تیار ہے۔

یہ بات عمران خان گزشتہ روز پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مہدی ہنردوست کے ساتھ ایک ملاقات کےدوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

عمران خان جنہوں نے اگلے کچھ دنوں تک پاکستان کے نئے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، ایرانی سفیر کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ پاکستان کی نئی حکومت، ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیےان ممالک کے مابین ثالثی کردار ادا کرنے پر دلچسبی رکھتی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پاکستان کی نئی حکومت ایران کے ساتھ باہمی تعلقات بڑھانے کی خواہاں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے(IP) سے پاکستان کا مستقبل بدل سکتا ہے۔ پاکستان اس منصوبے کے حوالے سے ایران کے ساتھ تعمیری بات چیت کیلئے تیار ہے۔

اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف نے ایرانی صدر کی جانب سے تہنتی پیغام پہنچانے اور مبارکباد دینے پر ایرانی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں گزشتہ ماہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے سرکاری نتائج کے مطابق عمران خان کی جماعت تحریک انصاف حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ چکی ہے۔

سرکاری رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف دیگر سیاسی جماعتوں پر برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔

انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں عمران خان نے کہا تھا کہ طاقت میں آکر ایران سمیت چین اور افغانستان سے مزید بہتر تعلقات اولین ترجیح ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایران سے تعلقات میں مزید بہتری لائیں گے اس کے علاوہ پڑوسیوں سے بہتر روابط قائم اور لڑائیوں کے خاتمے پر کام کریں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬