08 August 2018 - 15:47
News ID: 436815
فونت
پاکستان کے وفاقی اور صوبائی ادارے ۱۸ اور ۱۹ اگست کو ہفتہ وار دو تعطیلات کے سبب بند رہیں گے اور ۲۰ اگست سوموار کو ایک روز کے لیے کھُلیں گے۔ سرکاری ملازمین ۲۰ اگست سوموار کو ایک یوم کی رخصت منظور کروانے کے بعد ۲۶ اگست تک مسلسل نو دن کی تعطیلات پر ہوں گے۔
عیدالاضحی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرکاری ملازمین عید الاضحیٰ پر 9 چھٹیاں منا سکیں گے۔ وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر 21 اگست سے 24 اگست تک 4 روزہ تعطیلات کے لیے سمری تیار کرکے منظوری کے لیے بھجوا دی ہے۔

سمری منظور ہونے کی صورت میں وفاقی اور صوبائی اداروں کے ملازمین ایک یوم کی رخصت لے کر مسلسل 9 دن تک عید کی خوشیاں منا سکیں گے۔ وفاقی اور صوبائی ادارے 18 اور 19 اگست کو ہفتہ وار دو تعطیلات کے سبب بند رہیں گے اور 20 اگست سوموار کو ایک روز کے لیے کھُلیں گے۔

سرکاری ملازمین 20 اگست سوموار کو ایک یوم کی رخصت منظور کروانے کے بعد 26 اگست تک مسلسل نو دن کی تعطیلات پر ہوں گے۔ 24 اگست کو عید کی تعطیلات ختم ہوتے ہی 25 اور 26 اگست کو ایک مرتبہ پھر ملک کے وفاقی اور صوبائی ادارے ہفتہ وار دو تعطیلات کے سبب بند رہیں گے۔ قبل ازیں وفاقی حکومت نے عید سے پہلے ہی سرکاری ملازمین کو قبل از وقت تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگیوں کا فیصلہ کیا تھا۔

اس ضمن میں وفاقی حکومت کی جانب سے اکاؤنٹنٹ جنرلز کو سرکلر جاری کیا گیا۔ وفاقی حکومت نے 17 اگست کو تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کی ہدایات جاری کر دیں۔ وفاقی حکومت نے حکم جاری کیا کہ عید سے قبل ہی متعلقہ محکمے اس حکم نامے پر عملدرآمد ہو یقینی بنائیں۔

یاد رہے کہ عید الاضحیٰ 22 اگست کو منائی جائے گی۔ جس کے پیش نظر وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو قبل از وقت تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگیوں کا فیصلہ کیا اور اس ضمن میں حکم نامہ بھی جاری کیا گیا۔

وفاقی حکومت کے اس اعلان پر سرکاری ملازمین میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی اور اب مسلسل 9 چھٹیوں کی خوشی نے سرکاری ملازمین کے لیے عید کا مزہ دوبالا کر دیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬