‫‫کیٹیگری‬ :
11 August 2018 - 12:47
News ID: 436836
فونت
آیت الله اراکی:
مجمع جھانی تقریب مذاهب اسلامی جنرل سکریٹری نے کہا: انسانی معاشرہ کی مشکلات کا حل صحیفہ سجادیہ میں پوشیدہ ہے ۔
آیت اللہ محسن اراکی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مجمع جھانی تقریب مذاهب اسلامی جنرل سکریٹری آیت الله محسن اراکی تیسری سید العابدین(ع) کانفرنس سے خطاب میں کہ جو غدیر ایڈوٹیریم قم میں منعقد ہوئی ، انسانی معاشرہ کی مشکلات کا حل صحیفہ سجادیہ میں پوشیدہ جانا ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ عشق و نفرت انسان کی تقدیر میں اہم کردار رکھتی ہے کہا: روایتوں میں موجود ہے کہ محبت دنیا و آخرت دونوں ہی میں انسانوں کی منزل کو معین کرتی ہے ۔

آیت الله اراکی نے یہ بیان کرتے ہوئے آیات قرآن کریم میں آیا ہے کہ جو چیز انسان کے حیات طیبہ کی ضامن ہے وہ خداوند متعال سے عشق اور اس کی بندگی ہے کہا: وہ معاشرہ جو الھی محبتوں سے سرشار ہوگا وہ سامراجیت سے بر سرپیکار اور مظلوموں کا مدافع ہوگا ۔

انہوں نے مزید کہا: دنیا عشق و محبت اور حمد الھی کا مظھر ہے ، حتی بعض شخصیتوں کا کہنا ہے کہ انسان کی خلقت سے پہلے ایک ایک چیز پروردگار کی حمد و ثنا میں مصروف تھی ۔

انہوں نے انسانی معاشرہ کی مشکلات کا حل عشق الھی اور اس کی بندگی میں پوشیدہ جانا اور کہا: اس عشق و محبت الھی کا راز یہی کتاب صحیفہ سجادیہ ہے ،جیسا کہ خداوند متعال نے قران کریم میں فرمایا کہ وہ شخص اس کا محبوب ہے جو رسول اسلام (ص) کی پیروی کرے ۔/۹۸۸/ ن۹۷۸

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬