‫‫کیٹیگری‬ :
12 August 2018 - 18:11
News ID: 436859
فونت
حجت الاسلام سید مبارک علی موسوی :
مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب نے کہا کہ منافقین کا چہرہ کھل کر عوام کے سامنے آ گیا ہے اور عوام نے دین فروشوں کو انتخابات میں بری طرح رد کر دیا۔
سید مبارک علی موسوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب حجت الاسلام  سید مبارک علی موسوی نے فضل الرحمٰن کے چودہ اگست سے متعلق بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس انسان نے 30 سال اقتدار کے مزے لوٹے ہوں اور اچانک سے سب آسائشیں چھن جائیں اس بوکھلاہٹ کے شکار شخص سے ایسے ہی بیان کی توقع کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمٰن جیسے شخص کے منہ سے پاکستان مخالف بیان کوئی نئی بات نہیں ان کے اجداد بھی قیام پاکستان کے مخالف تھے ۔ اور یہی لوگ تھے جنہوں نے کہا کہ ہم پاکستان بنانے کے گناہ میں شامل نہیں ۔

حجت الاسلام  مبارک علی موسوی نے مزید کہا کہ ان منافقین کا چہرہ کھل کر عوام کے سامنے آ گیا ہے اور عوام نے دین فروشوں کو انتخابات میں بری طرح رد کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام چودہ اگست منانے کی بھرپور تیاری کرے اس سال پورے پاکستان کی عوام چودہ اگست کو شایان شان طریقے سے منا کر بانی پاکستان اور پاکستان کے شہدا کو خراج تحسین پیش کریں ۔

حجت الاسلام  مبارک علی موسوی نے وحدت یوتھ کو چودہ اگست کو شایان شان منانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬