22 August 2018 - 19:52
News ID: 436944
فونت
صاحبزادہ نورالحق قادری:
وزیر مذہبی امور پاکستان نے یہ کہتے ہوئے کہ نئی حکومت مذہبی طبقات کیساتھ اہم روابط استوار کرے گی کہا: عوام ایک دوسرے کو کافر اور گمراہ قرار دینے سے اجتناب کریں، تکفیری سوچ نے مسلمانوں کا بہت نقصان کیا ہے، ہم اس سوچ کے خلاف اقدامات اٹھائیں گے۔
صاحبزادہ نورالحق قادری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیر مذہبی امور صاحبزادہ نور الحق قادری نے اپنی گفتگو میں‌ تکفیریت کیخلاف قم، نجف اور جامعہ الازہر سے تعاون مانگنے کی تاکید کی اور کہا: نئی حکومت مذہبی طبقات کیساتھ اہم روابط استوار کرے گی ۔

قادری نے یہ کہتے ہوئے کہ مجھے سب سے پہلے ملک میں مختلف مسالک کے درمیان اتحاد کی فضا کو برقرار اور بہتر کرنے کے لئے کوشش کرنا ہوگی کہا: اس سلسلے میں ہم تمام مسالک کے علماء اور مشائخ کو اعتماد میں لیں گے، اس کے علاوہ منسٹری کے پروگرام میں اسے ماڈرن خطوط پر استوار کریں گے، اس کے علاوہ ہمارے وزیراعظم کا جو سیاسی ایجنڈا ہے، اس کی تکمیل کے لئے کام کریں گے۔

انہوں‌ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس وقت حکومت اور مذہبی طبقات کے درمیان روابط کا فقدان ہے، اس کے لئے پل کا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں کہا: میری کوشش ہوگی کہ تمام مذہبی طبقات کو ساتھ لیکر چلوں، حکومتی مشینری کا پیغام مذہبی طبقات تک پہنچاوں گا اور ان کے تحفظات کو دور کرنے کی کوشش کروں گا۔

قادری نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ ملک سے تکفیریت سے خاتمہ کے لئے بین الاقوامی مراجع عظام کی خدمات حاصل کی جائیں گی اور قم، نجف، مدینہ یونیورسٹی، مصر کی جامعہ الازہر یونیورسٹی اور دیگر فقہی مراکز سے رابطہ کئے جائیں گے کہا:‌ میں سمجھتا ہوں کہ تکفیری سوچ نے مسلمانوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے، ہم ان شاء اللہ اس کی حوصلہ شکنی کریں گے۔ /۹۸۸/ ن ۹۱۵

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬