26 August 2018 - 12:11
News ID: 436969
فونت
پاکستان کے سکیورٹی اداروں کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے نئے وزیر اعظم عمران خان کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔
عمران خان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سکیورٹی اداروں کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے نئے وزیر اعظم عمران خان کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔

نیکٹا کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو ایک اور تھریٹ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کو باربار سکیورٹی تھریٹ نے سلامتی اداروں کی نیندیں اڑادیں مگرعمران خان اس کے باوجود اضافی سکیورٹی لینے کو تیارنہیں، وہ غیرمعمولی سکیورٹی کو شاہانہ پروٹوکول تصورکرتے ہیں ۔

نیشنل کانٹر ٹیررزم اتھارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کوچھ تھریٹ الرٹ جاری ہوچکے ہیں، آخری الرٹ تقریب حلف برداری سے دوروز قبل جاری ہوا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کوبلیو بک کے مطابق سکیورٹی فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں اورانہیں قائل کرنے کی بھی کوشش جاری ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬