‫‫کیٹیگری‬ :
27 August 2018 - 14:55
News ID: 436980
فونت
ہندوستان میں حزب اختلاف کی بڑی جماعت کانگریس نے نریندر مودی حکومت کی پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
راہل گاندھی

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر دلتوں اور سماج کے کمزور طبقے پر ظلم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ملک میں دلت، اقلیت اور کمزوروں کو ستایا جارہا ہے اور اگر وہ اس کی مخالفت کرتے ہیں تو ان کو مارا پیٹا جاتا ہے۔

رافیل سودے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے پرانے سودے میں ردوبدل کرکے کئی گنا زیادہ قیمت پر رافیل جنگی جہاز کا نیا سودا کرکے ملک کے خزانے کو بڑا نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سودے کا ٹھیکہ حکومت نے ایسی کمپنی کو سونپا ہے جسے دفاع کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔

کانگریس صدر نے الزام لگایا کہ نریندرمودی صنعت کاروں کو فائدہ پہنچا رہے ہیں اور اس تعلق سے پارلیمنٹ میں وہ کسی بھی سوال کا جواب دینے کی حالت میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ صنعت کاروں کی وجہ سے ملک کے بینکوں کا 5۔12 لاکھ کروڑ روپے کی رقم غیر فعال اثاثہ (این پی اے) کی شکل میں چلی گئی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬