‫‫کیٹیگری‬ :
27 August 2018 - 15:00
News ID: 436982
فونت
آج اسلامی جمہوریہ ایران میں فرزند رسول حضرت امام علی النقی ‏(ع) کی ولادت با سعادت کا جشن شان و شوکت کے ساتھ منایا جا رہا ہے اسی مناسبت سے ہم ھدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں۔
 امام علی النقی علیہ السلام

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسلمانوں کے دسویں امام فرزند رسول حضرت امام علی النقی علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کی مناسبت سے دنیا کے دوسرے ملکوں کی مانند اسلامی جمہوریہ ایران میں بھی جشن منایا جا رہا ہے-

حضرت امام علی النقی (ع) کے یوم ولادت کی مناسبت سے مشہد مقدس میں فرزند رسول حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام اور شہر قم میں آپ کی بہن حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم مطھر میں بڑے پیمانے پر خصوصی پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جبکہ دوسرے مذہبی و ثقافتی مقامات پر بھی جشن کا سلسلہ جاری ہے -

حضرت امام علی النقی علیہ السلام  تیرہ سو سینتیس ہجری قمری کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے اور اپنے والد ماجد حضرت امام محمد تقی الجواد علیہ السلام کے بعد مسلمانوں کی ہدایت و رہبری کی ذمہ داری سنبھالی-

آپ کا ایک مشھور لقب ہادی یعنی ہدایت کرنے والا ہے- امام علی النقی علیہ السلام نے دنیا کے سامنے اسلام کی حقیقی تصویر پیش کرنے کے لئے بے انتہاد جد و جہد کی- آپ علیہ السلام عوام کو حقیقی اسلام سے متعارف کرانے کے لئے مختلف مذہبی، علمی اور ثقافتی نشستیں منعقد کرتے اور ان میں مذہبی، نظریاتی اور سماجی مسائل کے بارے میں بحث و گفتگو کرتے اور تشنگان علم و معرفت کے سوالوں کے جوابات دیتے-

ایک طرف مومنین کے دلوں میں فرزند رسول امام عالی مقام (ع) کی بے پناہ محبت موجزن تھی تو دوسری جانب ظالم و جابر عباسی حکمرانوں کا کینہ و حسد تھا جس نے امام کو چین سے رہنے نہیں دیا- چنانچہ ظالم عباسی حکمراں معتمد عباسی نے ایک سازش کے تحت آپ کو شہید کر دیا-

اسلامی جمہوریہ ایران کا ریڈیو ٹیلی ویژن کا ادارہ آئی آر آئی بی تمام مسلمانوں کو فرزند رسول حضرت امام علی النقی علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کی ھدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے-/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬