27 August 2018 - 15:03
News ID: 436983
فونت
جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔
سراج الحق

رسا ںیوز ایجنسی کی  ڈان نیوز سے رپورٹ کے مطابق، منصورہ میں جماعت اسلامی کے 77 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب میں سراج الحق نے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے انعقاد پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر فوری طور پر او آئی سی کا اجلاس بلانا چاہیے تاکہ ان شیطانی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے کوئی طریقہ کار وضع کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان اپنے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں کوئی گستاخی برداشت نہیں کرسکتے، لہٰذا اس معاملے پر ڈچ سفیر کو طلب کرکے احتجاج کرنا کافی نہیں۔

دنیا بھر میں مسلم تحریکوں کی حکمرانی کے خلاف بین الاقوامی اسٹیبلمشنٹ کے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی استعماری قوتیں نہیں چاہتی کہ اسلامی تحریکیں جمہوری طریقے سے اقتدار میں آئیں، یہی وجہ ہے کہ مصر میں ڈاکٹر محمد مرسی کی منتخب حکومت کا تختہ الٹا گیا جبکہ فلسطین کے انتخابات میں حماس کی فتح کو مغرب نے مسترد کیا۔

سراج الحق نے کہا کہ عالمی اسٹیبلشمنٹ کے قیام کے باوجود جماعت اسلامی غیر جمہوری طریقے سے اقتدار میں آنے کے خلاف ہے۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے نائب امیر ڈاکٹر فرید پراچہ، پلڈاٹ کے صدر احمد بلال محبوب اور ذکر اللہ مجاہد نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬