29 August 2018 - 18:19
News ID: 436997
فونت
حضرت آیت الله صافی گلپائگانی اس استفتاء کے جواب میں کہ " مھر کے مقروض وہ لوگ جو اسے ادا کرنے کی طاقت نہیں رکھتے کیا انہیں جیل بھیجا جاسکتا ہے " کہا ایسے لوگوں کو جیل بھیجنا ناجائز ہے ۔
حضرت آیت الله صافی گلپائگانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله صافی گلپائگانی نے اس استفتاء کے جواب میں کہ مھر کے مقروض وہ لوگ جو اسے ادا کرنے کی طاقت نہیں رکھتے کیا انہیں جیل بھیجا جاسکتا ہے کہا ایسے لوگوں کو جیل بھیجنا ناجائز ہے ۔

اس سوال کا متن اور اس کا جواب مندرجہ ذیل ہے :

بسم الله الرحمن الرحيم

محضر مبارک و نورانی مرجع عالي قدر شيعہ حضرت آيت الله العظمی صافی گلپائگانی (دام ظله العالي) سلام عليکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ؛

افسوس کے ساتھ اپ کی خدمت میں تحریر کررہا ہوں کہ در حال حاضر بہت سارے لوگ مھر ادا نہ کرنے کی وجہ سے جیل میں ہیں ، کیا ان افراد کا جو مھر ادا کرنے کی توانائی نہیں رکھتے جیل میں بند کرنا جائز ہے ؟

مومنین کا ایک گروہ

-------------------------------------------

بسم الله الرحمن الرحیم

 

عليکم السلام و رحمة الله

عام طور سے جو لوگ قرض ادا کرنے کی توانائی نہیں رکھتے (چاہے وہ مھر ہو چاہے دیگر قرض) انہیں جیل میں بند کرنا جائز نہیں ہے ۔

قرآن کريم کا ارشاد ہے: « وَإِنْ كَانَ ذُو عُسْرَةٍ فَنَظِرَةٌ إِلَىٰ مَيْسَرَةٍ »

صافی گلپائگانی قم ایران ۹۸۸/ ن۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬