‫‫کیٹیگری‬ :
31 August 2018 - 08:04
News ID: 437021
فونت
بشار جعفری :
شام کی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ شام پر کسی بھی طرح کا حملہ عالمی امن و سلامتی پر حملہ ہو گا۔
بشار جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار جعفری نے صوبہ ادلب کے تعلق سے سلامتی کونسل کے اجلاس میں اپنی تقریر کے دوران کہا کہ دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ کے عناصر نے پچھلے دنوں مغربی ملکوں کی ہم آہنگی سے کلورین گیس کی آٹھ کھیپیں شام کے شمالی صوبے ادلب منتقل کی ہیں تاکہ انہیں عام شہریوں کے خلاف استعمال کریں۔

شامی مندوب بشار جعفری نے کہا کہ اس حملے کا مقصد دمشق پر کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا الزام عائد کر کے شام پر حملے کے لئے مغربی ملکوں کو بہانہ فراہم کرنا ہے۔

دوسری جانب بعض خبری ذرائع نے کہا ہے کہ کلورین گیس کی کھیپیں وائٹ ہیلمٹ کے افراد اور مسلح عناصر نے ادلب منتقل کی ہیں۔ المیادین ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ وائٹ ہیلمٹ کے کارکن اور مسلح افراد جسرالشغور جیل سے متعدد ڈرم باہر لے گئے ہیں جن میں کلورین گیس بھری ہوئی ہیں۔

خبروں میں کہا گیا ہے کہ یہ کلورین گیس جسرالشغور میں ایک مکان کے اندر تین گاڑیوں اور متعدد موٹر سائیکلوں کے ذریعے پہنچائی گئی ہیں۔

روس اس سے پہلے بھی خبردار کرچکا تھا کہ شام کے صوبے ادلب میں دہشت گرد عناصر عام شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کے لئے خود کو تیار کر رہے ہیں۔

شام کے شمال مغربی صوبے ادلب پر مختلف دہشت گرد گروہوں کا قبضہ ہے اور شامی فوج اس صوبے کو داعش، جبہت النصرہ اور دیگر دہشت گرد گروہوں سے پاک کرنے کی تیاری کر چکی ہے جبکہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو شام میں دہشت گردوں کی شکست پر سخت تشویش لاحق ہے۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ فوجی امور سے وابستہ برطانیہ کی نجی کمپنی اولایو سے کیمیائی مواد کے ذریعے حملہ کرنے کی ٹریننگ لے کر تحریرالشام نامی دہشت گرد گروہ کے عناصر برطانیہ سے ادلب پہنچے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شام کے صوبہ ادلب میں موجود مسلح افراد اور دہشت گرد عناصر عام شہریوں پر کیمیائی حملے اور اس حملے کا الزام شامی حکومت پر عائد کرنے کا ڈرامہ کرنے کے لئے خود کو تیار کر رہے ہیں تاکہ اس ڈرامے کو بہانہ کر شام پر حملے کا راستہ ہموار ہو سکے۔

امریکا، برطانیہ اور فرانس کے شیطانی تکون نے رواں سال چودہ اپریل کو بھی یہ بے بنیاد الزام عائد کر کے کہ دمشق نے دوما کے علاقے میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے، شام پر میزائلوں سے حملہ کر دیا تھا۔

اس درمیان بہت سے ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا اور مغربی ملکوں کے ذریعے شام پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام درحقیقت رائے عامہ کو گمراہ کرنے اور دہشت گردوں کے مقابلے میں شامی فوج کی حالیہ شاندار کامیابیوں کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش ہے کیونکہ امریکا اور اس کے اتحادی ملکوں کو شام میں دہشت گردوں کی شکست سے سخت پریشانی لاحق ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬