31 August 2018 - 08:08
News ID: 437022
فونت
ایران سمیت پوری دنیا اور خاص طور پر نجف اشرف میں عید غدیر کا جشن مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
تہران میں عید غدیر کی مناسبت سے جشن بزرگ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عید غدیر کی مبارک شب کی مناسبت سے مشہد مقدس، قم اور دارالحکومت تہران سمیت ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں اور قریوں میں جشن اور قصیدہ خوانی کی محفلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں سے ہمارے نمائندوں نے خبر دی ہے کہ پورا ملک سراپا جشن و سرور ہے اور ہر طرف قصیدہ خوانی کی محفلیں اور جشن کے اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے۔ جگہ جگہ لوگ ایک دوسرے کو میٹھائیاں تقسیم کر کے عید غدیرکی جو عید اکمال دین و اتمام نعمت ہے، مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔

اس سلسلے کے مرکزی اجتماعات مشہد مقدس میں فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر اور قم میں جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم مطہر میں جاری ہیں جہاں لاکھوں کی تعداد میں عاشقان ولایت عید ولایت کا جشن منا رہے ہیں۔

عید غدیر اور عید مباہلہ کی مناسبت سے پورے ایران میں عشرہ ولایت کی تقریبات دو روز قبل سے ہی باقا‏عدہ شروع ہو چکی تھیں جو پورے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ جاری ہیں۔

پاکستان اور ہندوستان سے بھی خبر ہے کہ ہر طرف جشن و محفلوں اور سیمیناروں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ عراق اور شام سے بھی ہمارے نمائندوں نے خبر دی ہے کہ عید غدیر کا جشن بہت ہی عقیدت کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

نجف اشرف میں مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کا حرم مطہر اس وقت عراق اور دنیا کے دیگر ملکوں کے لاکھوں زائرین سے چھلک رہا ہے اور عید غدیر کا جشن بہت ہی دھوم سے منایا جا رہا ہے۔

شام میں جناب زینب سلام اللہ علیھا کے حرم مطہر میں بھی عید غدیر کا جشن انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے جس میں زائرین اور خدام کی بڑی تعداد شریک ہے۔

غدیر خم مکہ اور مدینہ کے درمیان ایک علاقے کا نام ہے کہ جہاں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجۃ الوداع سے واپسی پر حضرت علی علیہ السلام کو اپنے بعد اپنا جانشین اور مسلمانوں کا ولی اور خلیفہ اعلان فرمایا تھا۔

آپ نے غدیر خم کے اہم خطبے میں فرمایا کہ "من کنت مولاہ فھذا علی مولاہ"۔ جس کا میں مولا ہوں میرے بعد علی اس کے مولا ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ عید غدیر کو اسلامی روایات میں عیدالاکبر یا سب سے بڑی عید قرار دیا گیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬