‫‫کیٹیگری‬ :
31 August 2018 - 17:57
News ID: 437026
فونت
عید ولایت کے موقع پر؛
عید سعید غدیر خم کے موقع پر عظیم الشان محافل کا انعقاد ہوا اور مراجع تقلید کے ہاتھوں طلاب کرام کو عمامے رکھے گئے ۔
 آیت الله نوری همدانی  ہاتھوں عمامہ گزاری

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، عید سعید غدیر خم ، عید الله الاکبر کے موقع پر عظیم الشان محافل کا انعقاد ہوا، اور مراجع تقلید کے ہاتھوں طلاب کرام کو عمامے رکھے گئے ۔

اس رپورٹ کے مطابق، حضرات آیات ناصر مکارم شیرازی ، حسین وحید خراسانی، لطف الله صافی گلپائگانی، حسین نوری همدانی، جعفر سبحانی، سید موسی شبیری زنجانی، عبدالله جوادی آملی، سید محمدعلی علوی گرگانی اور دیگر بزرگ علمائے کرام کے دفاتر میں عظیم الشان محفل کا انعقاد ہوا ۔

نیز علماء ، طلاب اور مختلف طبقہ کی عوام کی شرکت میں رهبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے دفتر قم میں محفل منعقد ہوا جس میں حوزہ علمیہ قم کی سپریم کونسل کے جنرل سکریٹری آیت الله استادی نے تقریر کی ۔

آیت الله استادی نے اس محفل میں مولائے کائنات امیرالمؤمنین علی(ع) کے فضائل و کمالات بیان کئے اور آپ کی رکن ھدایت بتایا۔

اس عید سعید کی مناسبت سے مراجع عظام کے ہاتھوں ان کے دفاتر میں بعض طلاب کرام کے سروں پر عمامے رکھے گئے ۔

مراجع تقلید نے عمامہ گزاری کے وقت ان کی کامیابی کی دعائیں کی اور ان سے تاکید کی کہ عمامہ ، عبا و قبا ائمہ کا لباس ہے جو آپ کی ذمہ داریوں کو بڑھا دیتا ہے ۔ /۹۸۸/ ن۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬