‫‫کیٹیگری‬ :
17 October 2018 - 13:10
News ID: 437425
فونت
ترک ذرائع کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں سعودی عرب کے قونصلخانہ کے قونصل جنرل محمد العتیبی ترکی سے فرار ہوکر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
 محمد العتیبی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترکی کے شہر استنبول میں سعودی عرب کے قونصلخانہ کے قونصل جنرل محمد العتیبی ترکی سے فرار ہوکر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سعودی قونصل جنرل اپنے گھر کی تفتیش سے قبل سفارتی استثنی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ترکی سے فرار ہوگئے ہیں۔

ترک ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے قونصل جنرل کو علم تھا کہ گھر میں موجود رہنے کی صورت میں سفارتی استثنی ختم ہوسکتا ہے اور اسے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے شبہ میں گرفتار کیا جاسکتا ہے لہذا وہ سیاسی استثنی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ترکی سے فرار ہوگئے ہیں۔ /۹۸۸/ن ۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬