25 October 2018 - 11:25
News ID: 437497
فونت
سوئزرلینڈ:
سوئیزر لینڈ کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ترکی میں سعودی قونصل خانے میں مخالف صحافی کے قتل کے تناظر میں ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کر رہا ہے۔
جمال خاشقجی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صحافی سے بات چیت کرتے ہوئے سوئزرلینڈ کے وزیر خارجہ اگنازیو کیسس نے کہا ہے کہ سعودی قونصل خانے میں مخالف صحافی کا قتل انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی کھلی بے احترامی ہے۔

سوئیس وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق سن دو ہزار سترہ کے دوران سوئزرلینڈ اور سعودی عرب کے درمیان تجارت کا حجم دو ارب پانچ سو ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

اس سے پہلے جرمنی نے بھی مخالف صحافی کے قتل کے بعد سعودی کو اسلحے کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بہت سے یورپی ملکوں نے جمال خاشقجی قتل کیس کے حوالے سے سعودی عرب کے اس موقف کو مسترد کر دیا ہے کہ قتل کی یہ واردات بعض سرکاری اہلکاروں نے خود سرانہ طور پر انجام دی ہے/۹۸۸/ن ۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬