01 November 2018 - 14:20
News ID: 437538
فونت
کیم جونگ اون:
شمالی کوریا کے رہنما نے کہا ہے کہ پیونگ یانگ کے خلاف امریکی پابندیاں واشنگٹن کے مخاصمانہ اقدامات کا سلسلہ ہے۔
کیم جونگ اون  اور ٹرمپ

رسا نیوز ایجنسی کے مطابق،شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون نے ملک کے مشرقی علاقے کے ایک ساحل کا معائنہ کرتے وقت اپنے بیان میں کہا کہ بعض ممالک چاہتے ہیں کہ پابندی اور اقتصادی دباؤ ڈال کر جیسے بھی ہو شمالی کوریا کے عوام کی زندگی کو سخت بنائیں-

انہوں نے ایک بار پھر پابندیوں کو پیونگ یانگ سے واشنگٹن کی دشمنی کا آئینہ دار قرار دیا اور کہا کہ پابندیاں عائد کرنے والے کوشش کر رہے ہیں کہ شمالی کوریا کے عوام کی ترقی و پیشرفت اور ان کی خوشحالی کو روک دیں-

شمالی کوریا کے رہنما کا کہنا تھا کہ دشمنوں کی یہ کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی- انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا پہلے سے بھی زیادہ بہتر انداز میں اور پوری طاقت و توانائی اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ترقی و پیشرفت کی جانب قدم آگے بڑھائے گا-

شمالی کوریا نے پہلے بھی کہا تھا کہ امریکا جزیرہ نمائے کوریا میں ایٹمی ہتھیاروں کی نابودی کے تعلق سے مذاکرات میں مخلص نہیں ہے اور اس کے پروگراموں میں بہت سے شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬