‫‫کیٹیگری‬ :
07 November 2018 - 21:13
News ID: 437597
فونت
حجت الاسلام حيدری كاشانی:
سرزمین ایران کے مشھور عالم دین نے ذكر صلوات کو ملت اسلاميہ کی نجات کا وسیلہ جانا اور کہا: عشق و محبت اور خلوص سے بھرا ایک ذکر صلوات، انسان کی تمام گناہوں کو بخش سکتا ہے ۔
حجت الاسلام محمد باقر حيدری كاشانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے مشھور عالم دین حجت الاسلام محمد باقر حيدری كاشانی نے رسول اسلام اور امام حسن مجتبی علیھما السلام کی شھادت کے موقع پر منعقد مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا : قران کریم کا ایک تہائی حصہ پیغمبروں کی داستان ہے کہ ان میں سے ہر ایک انبیاء علیھم السلام کے لئے اعزازی مڈل ہے ۔

انہوں ںے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ خداوند متعال نے اعلی ترین مڈل ، رسول اسلام(ص) کو عطا کیا ہے کہا: ہر نبی(ص) کا اخلاق اس نبی(ص) کے لئے باعث افتخار ہے مگر رسول اسلام(ص) نے تمام اخلاقیات کو اعلی ترین درجہ پر پہونچایا ، اگر چہ توبہ و استغفار کی وجہ سے حضرت آدم علیہ السلام کی تعریف کی گئی مگر رسول اسلام(ص) نے اس توبہ و استغفار کو اعلی مرتبہ پر پہونچایا ہے ۔

حجت الاسلام حيدری كاشانی نے انسان کے بت شکن ہونے پر تاکید کی اور کہا: ہر عصر میں بت موجود رہے ہیں اور ہمارے دور کے بت بھی میڈیا ، سوشل میڈا اور سٹلائٹ ہیں کہ اگر ہم سوشل میڈیا سے خود کو دور رکھیں تو بہتر ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: آج شیطان یا شیاطین سوشل میڈیا ، سٹلائٹ اور انٹرنٹ کے ذریعہ ہمارے اندر داخل ہوئے ہیں ، انسان ، شیطان کو دور کرنے کے لئے آمادہ اور قدرت رکھے تاکہ شیطان یا شیاطین کو فراری دے سکے اور شیطان کو اپنے اوپر مسلط ہونے سے روک سکے ۔

حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا: قران، انسان کو سلانے کے لئے داستان نہیں سناتا بلکہ قران کریم رسولوں اور پیغمبروں علیھم السلام کی داستانیں اس لئے بیان کرتا ہے کہ ہمیں خواب غفلت سے بیدار کرسکے ۔

انہوں ںے مزید کہا : قران حضرت ابراهيم علیہ السلام کو بت شکنی اور شیطان ستیزی کا پرچم دار بتاتا ہے کہ اس شیطانی مقابلہ کو رسول اسلام(ص) نے اعلی ترین سطح تک پہونچایا ، آپ نے فرمایا کہ انسان کے ہرقدم پر دو شیطان ایک انس دوسرا جن اس کی کمین میں ہیں ۔

حجت الاسلام حيدری كاشانی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عشق و محبت اور خلوص سے بھرے ایک ذکر صلوات سے انسان کی تمام گناہوں بخشی جاسکتی ہیں کہا: شیاطین جن کو ذکر صلوات کے ذریعہ خود سے دور کرئے اور شیاطین انس کو ذکرصلوات کے استمرار کے ذریعہ خود سے دور کرئے کیوں کہ صلوات تمام خوبیوں اور فضیلتوں کا منبع ہے ۔

انہوں نے ذكر صلوات کو ملت اسلاميہ کی نجات کا وسیلہ بتایا اور کہا: اگر صلوات میں اس قدر فضائل موجود ہیں کہ وہ تمام گناہوں کی بخشش کا وسیلہ اور شفاعت اہلبیت علیھم السلام کا باعث ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ تمام انبیاء الھی کی تمام فضیلتیں آخری نبی محمد رسول اللہ میں موجود ہیں ۔

حوزہ علمیہ کے استاد نے ذكر صلوات کو ملت اسلامیہ کی نجات و بخشش کا وسیلہ جانا اور کہا: جب قیامت میں انسان کے نیک اعمال جواب دہ نہ ہوں گے اور جہنم اس کی منتظر ہوگی تو ذکر صلوات ترازو کے دوسرے پلے میں رکھ دیا جائے گا اور اس صلوات کی برکت سے ترازو کا پلہ سنگین ہوجائے گا اور انسان جہنم سے نجات پاجائے گا ۔

انہوں نے مزید کہا: قران کریم نے 426 آيات کو حضرت موسی علیہ السلام سے مخصوص کیا ہے اور حضرت موسی سوره طاها کی 25 و 26 ویں آيات میں فرماتے ہیں کہ ‹‹رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي وَيَسِّرْ لِي أَمْرِي›› یعنی آپ شرح صدر ، صبر اور تحمل کی دعا کرتے ہیں کہ جس کی رسول اسلام(ص) نے بھی بہت زیادہ اس دعا کی اور ہمیں اس کی تاکید کی ہے ۔ /۹۸۸/ ن۹۷۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬