‫‫کیٹیگری‬ :
08 November 2018 - 12:06
News ID: 437603
فونت
حرم مطہر امامین عسکریین(ع) کے متولی؛
آستان مقدس امامین عسکریین(ع) کے محترم متولی نے بتایا: حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا نام آپؑ کے منفرد کردارکی عکاسی کرتا ہے۔
حرم مطہر رضوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امامین عسکریین(ع) کے محترم متولی جناب شیخ ستارالمرشدی نے آج رات حرم رضوی کے صحن انقلاب میں شہادت امام علی رضا علیہ السلام کی مناسبت سے منعقد ہونے والے خطبہ خوانی کے مراسم میں خطاب کرتے ہوئے کہا: حضرت امام علی رضا علیہ السلام ایک منفرد شخصیت و کردار کے مالک تھے اور یہ تمام چیزیں آپ کے نام میں نمایاں ہیں۔

المرشدی نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ تین تاریخی آثار امام رضا علیہ السلام کے مبارک نام کی وجہ سے تشکیل ہوئے ، وضاحت دیتے ہوئے کہا: حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا جہاد اور شیعوں کانفوس پر جو اثر تھا اس سے آپ علیہ السلام نے اپنے دور میں حضرت رسول(ص) کی نمائندگی کا کردار ادا کیا،اور یہ صفت تنہا حضرت صدیقہ کبریٰ اور امام رضا علیہ السلام کے لئے وارد ہوئی ہے۔

گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: وہ سکّے جو آپ کی ولایت عہدی کے دور میں آپ کے مبارک نام سے بنائے گئے ، آپ کی شہادت کے بعد بھی بنتے رہے ۔آیت اللہ حکیم جو کہ عراق کے قومی میوزیم کے سربراہ ہیں ان سے نقل کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی درخواست پر اور آپ مبارک نام سے تبرک کے لئے سکّے بنانے کا سلسلہ جاری رہا۔

آستان مقدس امامین عسکریین (ع) نے بتایا: بنی عباس کی حکومت کے دوران فرزندان اور امامزادگان کو ابن الرضا(ع) نام دیا گیا جس سے پتہ چلتا ہے کہ روحانی طور پر حضرت امام علی رضا علیہ السلام کس قدر تاریخ میں مؤثر واقع ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام پوری تاریخ میں شیعوں کے علاوہ دیگر مذاہب کے لئے بھی مورد احترام تھے ، بہت سے اہلسنت مسلمان جب بھی کسی مشکل میں گرفتار ہوتے تو آپ کی نورانی بارگاہ میں حاضر ہو کردعا کرتے اور ان کی دعا مستجاب ہوتی تھی۔

المرشدی نے بتایا: خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اربعین حسینی(ع) ایرانی زائرین کی خدمت کی توفیق حاصل ہوئی۔

گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: کل عتبہ مقدسہ آستان عسکریین(ع) میں شہادت حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی مناسبت سے عزاداری کے مراسم منعقد کئے جائیں گے۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬