22 November 2018 - 15:47
News ID: 437719
فونت
محمد جواد ظریف :
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا : امریکہ کے انتہاپسند حکمران ایرانی قوم کو تباہ کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں ۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا : امریکہ کے انتہاپسند حکمران ایرانی قوم کو تباہ کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں جو ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی صدر 'ڈونلڈ ٹرمپ' کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہر کسی ملک کی قوم وہی اس ملک کے عوام ہیں۔ ایران کے ملک پر مسلسل دہشتگردی کے الزام لگانے سے ایرانی عوام کے ساتھ آپ کی ہی دشمنی اور غیرقانونی پابندیوں کے ذریعے ان کو نشانہ بنانے کی اصل وجہ، ظاہر کی جاتی ہے۔

انہوں نے امیریکی حکام کو خطاب کرتے ہوئے کہا : امریکہ کے انتہاپسند حکمران ایرانی قوم کو تباہ کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں جو ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر نے گزشتہ روز، صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ سال کے دوران، دوسری بار کے لئے ایران کی قوم پر دہشتگردی کا الزام لگایا۔

واضح رہے کہ امریکی حساس اداروں نے ترکی میں تعینات سعودی عرب کے قنصول خانے میں سعودی ناقد صحافی 'جمال خاشقجی' کے قتل سے ایک مہینے سے زائد گزرجانے کے بعد اس بات پر زور دیا ہے کہ خاشقجی کے قتل میں سعودی عرب کے ولی عہد ملوث ہیں لیکن ٹرمپ نے اس بات کو نظرانداز کرتے ہوئے پھر بھی ایران کے خلاف لفظی جنگ کا آغاز کردیا۔

ٹرمپ نے ایران پر سعودی عرب کے خلاف یمن میں پروکسی وار آغاز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایران، سعودی عرب میں جمہوریت کے قیام سے متعلق رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬