‫‫کیٹیگری‬ :
23 November 2018 - 20:19
News ID: 437722
فونت
حجت الاسلام آغا علی رضوی :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکریٹری نے کہا کہ دہشتگردوں اور ملک دشمنوں کے مقابلے میں پوری قوم اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔
آغا علی رضوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر کے خلاف پاکستانی آرمی قیادت کا بیان انتہائی قابل تحسین ہے۔

آرمی چیف کے بیان کے واضح ہو جانا چاہیے کہ مزید امریکی استبداد کے لیے پاکستان کو مزید تختہ مشق نہیں بنایا جاسکتا۔ پاکستان کا سفر ایک مضبوط اور مستحکم ریاست کی طرف جاری ہے۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی آزادانہ اور پاکستان کے مفادات کے مطابق متعین کرنا ہی ملک کے استحکام کا ذریعہ ہے۔

حجت الاسلام آغا علی رضوی نے کہا کہ امریکہ صرف پاکستان ہی کا دشمن نہیں بلکہ عالم اسلام اور عالم انسانیت کا دشمن ہے۔ سابقہ حکومتوں کی عاقبت نااندیشوں کے سبب امریکہ جیسی استحصالی اور انسان دشمن طاقت کو وطن عزیز میں اثر نفوذ پیدا کرنے کا موقع ملا اور پاکستان غیروں کی جنگ لڑتا رہا۔

انہوں نے بیان کیا کہ ملک میں جاری دہشتگردی غیروں کی جنگ لڑنے کا نتیجہ ہے۔ اب  پاکستانی حکومت اور آرمی قیادت کی طرف سے امریکہ کی ہزرہ سرائی پر منہ توڑ جواب دینا ملکی وقار میں اضافے کا باعث ہے۔ اقبال و جناح کے ابھرتے پاکستان کو کسی بھی استحصالی ریاست کے آگے جھکنا چاہیے اور نہ ہی غیروں کی جنگوں میں حصہ لینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کے روز ہنگو میں افسوسناک دہشتگردانہ واقعہ اور کراچی میں چائینہ کے قونصل خانے پر حملہ امریکہ کی جانب سے ردعمل ہے۔ امریکہ اور انڈیا پاکستان کو کبھی غیر مستحکم نہیں کرسکتا۔ سکیورٹی اداروں کو دہشتگردوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے اور کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ دہشتگردوں اور ملک دشمنوں کے مقابلے میں پوری قوم اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬