26 November 2018 - 13:48
News ID: 437753
فونت
امریکی صدر نے پہلی مرتبہ اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل کو بچانے میں سعودی عرب نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔
اسرائیل و محمد بن سلمان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تھینکس گیونگ ڈے کے موقع پر امریکی فوجیوں سے ٹیلی فونی خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب نے خطے میں ہماری بہت مدد کی ہے اور اگر یہ مدد نہ ہوتی تو خطے میں ہمارے پاس کوئی بڑا اڈا نہ ہوتا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب کے بغیر اسرائیل کا وجود ممکن نہیں تھا۔ اگر سعودی عرب تعاون نہ کرتا تو اسرائیل بہت بڑی مصیبت میں ہوتا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب امریکا کا دیرینہ اتحادی ہے اور اس نے امریکا میں غیرمعمولی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ در پردہ سعودی عرب اور اسرائیل کے مابین کئی سال سے روابط تھے اور اسرائیل کے مقابلے میں اسلامی مقاومت و مزاحمت کو کمزور کرنے کی بہت کوشش کی گئی جس میں ناکامی کے بعد اب سعودی عرب کھل کر اسرائیل کو گوشہ نشینی سے نکالنے کیلئے امریکہ کا بھرپور ساتھ دے رہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬