27 November 2018 - 21:55
News ID: 437764
فونت
ایران کے ٹیچروں اور محکمہ تعلیم کے کارکنوں نے یمنی عوام کی حمایت میں تہران میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے اجتماع کیا۔
مظاھرہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے اجتماع کرنے والوں نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ و اسرائیل کی مذمت اور یمن کے مظلوم عوام کی حمایت میں نعرے لکھے ہوئے تھے اور وہ امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔

مظاہرین نے یمنی عوام پر ہونے والے مظالم پر اقوام متحدہ کی جانب سے توجہ دیئے جانے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر اجتماع کرنے والوں کی جانب سے ایک بیان بھی جاری کیا گیا جس میں یمنی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور تاکید کے ساتھ کہا گیا کہ وہ زندگی بھر باطل کی مخالفت اور حق کی حمایت کرتے رہیں گے اور دنیا میں جہاں بھی ستم رسیدہ قوم کی حمایت میں پرچم لہرایا جائے گا وہ اس کی حمایت کریں گے۔ /۹۸۸/ ن ۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬