29 November 2018 - 18:08
News ID: 437780
فونت
سید عباس عراقچی :
اعلی ایرانی سفارتکار نے کہا : یورپ اور دیگر فریقین ایران کے معاشی مفادات کے حصول کے لئے جلد ایک موثر نظام کو بروئے کار لائیں۔
سید عباس عراقچی

سید عباس عراقچی :

یورپ کے مثبت تعاون نہ ہونے پر ایران جوہری معاہدہ پر خطرہ ممکن

اعلی ایرانی سفارتکار نے کہا : یورپ اور دیگر فریقین ایران کے معاشی مفادات کے حصول کے لئے جلد ایک موثر نظام کو بروئے کار لائیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اعلی ایرانی سفارتکار سید عباس عراقچی نے برسلز کے دورے کے موقع پر بیلجیم کے نائب وزیر خارجہ کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا : جوہری معاہدے کا مستقبل یورپ کی جانب سے وعدوں پر مکمل عمل درآمد کرنے پر منحصر ہے ورنہ دوسری صورت میں جوہری معاہدہ خطرے میں پڑجائے گا۔

فریقین نے اس موقع پر ایران بیلجیم تعلقات، تازہ ترین علاقائی صورتحال اور مختلف عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سید عباس عراقچی نے بیان کیا : اگر یورپ اور دوسرے فریق جوہری معاہدے پر دباؤ کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہیں تو اس معاہدے کا مستقبل خطرے میں پڑجائے گا۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا :  ایک طرف امریکہ کے غیرقانونی دباؤ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور دوسری طرف مغربی فریق کی وعدوں پر پاسدار اور ایرانی مفادات کے حصول میں عدم توازن کی صورتحال کا سامنا ہے ایسے حالات میں اگر معاہدے کے فریقین بشمول یورپ غیرقانونی دباؤ کے مقابلے کے لئے اپنے وعدوں پر عمل نہ کریں تو جوہری معاہدے کے مستقبل سے متعلق خدشات میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

انہوں نے یورپ اور دیگر فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کے معاشی مفادات کے حصول کے لئے جلد ایک موثر نظام کو بروئے کار لائیں۔

اس ملاقات میں بیلجیم کے نائب وزیر خارجہ نے کہا : ایران جوہری معاہدہ عالمی امن و سلامتی کے لئے اہم ہے ہم لوگ اپنے وعدہ پر پابند ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا :  یورپی یونین بشمول بیلجیم کی جانب سے ایران جوہری معاہدے کی حمایت جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ یورپ امریکی دباو کی وجہ سے ایران سے جس طرح کھل کر اپنے وعدہ پر عمل کرنا چاہیئے اس میں تاخیر سے کام لے رہا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۶/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬