29 November 2018 - 18:22
News ID: 437783
فونت
قاسم تقی زادہ :
ایران کے وزیر دفاع نے کہا : ایران کے دفاعی پروگرام میں ترقی کا سلسلہ جاری ہے ۔
قاسم تقی زادہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر دفاع اور لاجسٹک بریگیڈیئر ''قاسم تقی زادہ'' نے ملک کے جنوبی ساحلی علاقے بندرعباس میں بحریہ کی ایک تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران اگلے چند مہینوں کے اندر تین نئے سیٹلائٹ خلاء میں بھیجے گا۔

انہوں نے وضاحت کی : نئے ایرانی سیٹلائٹوں کو اندرونی وسائل سے تیار کیا گیا ہے جنہیں خلاء کے مختلف حصوں میں بھیجا جائے گا۔

انہوں نے کہا : ایران کے دفاعی پروگرام میں ترقی کا سلسلہ جاری ہے اور اس وقت زمین سے زمین تک مار کرنے والے نہایت درستگی کے نظام سے لیس میزائل کی صلاحیت کو 2 ہزار کلومٹر تک بڑھایا گیا ہے۔

انہوں نے خلائی اور دفاعہ شعبوں میں وطن عزیز ایران کی ترقی اور بڑھتی ہوئی سائنسی قابلیت کا حویلہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ اس وقت جدید آبدوز غدیر کی تیاری کے منصوبے میں ملک کی 10 جامعات اور 2 ریسرچ مراکز شریک ہیں۔

نائب ایرانی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اسلامی انقلاب کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر جدید ٹیکنالوجی اور سازوسامان کو متعارف کرایا جائے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران ہرگز جنگ کے آغاز میں پہل نہیں کرے گا تاہم ممکنہ خطرات کے پیش نظر دندان شکن جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہوگا ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬