‫‫کیٹیگری‬ :
01 December 2018 - 14:24
News ID: 437789
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان :
حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ہم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اور تمام اسلامی ممالک بھی خاص کر دار ادا کریں اور فلسطینیوں کے حقوق کی جدوجہد کو سپورٹ کیاجائے اور ان پر ڈھائے جاے والے مظالم بند کرائیں۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری کا افتتاح خوش آئند ، البتہ بھارت کی ہٹ دھرمی کاتوڑ نکالنا ہوگا،ترقی کوریڈور کی کنجی امن ہے جس کےلئے باہمی مذاکرات ضروری، پاکستان نے ہمیشہ خطے کے امن کےلئے ہاتھ آگے بڑھایا، ہندوستان کی جانب سے مثبت جواب نہیں دیا گیا، گزشتہ 6دن میں مقبوضہ کشمیر میں 24شہید اور درجنوں زخمی کردیئے گئے ، مذاکرات کے حامی لیکن ملکی وقار اور خود مختاری مظلوم کشمیر یوں کی حمایت پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ کرتار پور راہداری کا افتتاح خوش آئند، پاکستان سکھ مذہب کےلئے مقدس سرزمین ہے یہاں آنےوالے یاتریوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاک بھارت بہتر تعلقات خطے کے امن کےلئے ضروری ہیں لیکن اس کےلئے بھارتی ہٹ دھرمی کا توڑ نکالنا ہوگااس کےلئے ایسی ڈپلومیسی اختیار کی جائے تاکہ یہ ہٹ دھرمی نرمی میں تبدیل ہوجائے۔

حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ صرف گزشتہ چھ دن کے دوران مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے گئے، 24افراد کو شہید اور 50سے زائد افراد کو زخمی کیاگیا، کیا ایسا رویہ کسی بھی جمہوری ملک کے شایان شان ہوا کرتاہے، ہندوستان کشمیر میں گزشتہ طویل عرصہ سے انسانی حقوق کی ان پامالیوں کا مرتکب ہورہاہے جس کی مثال کم ہی ملتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کئے جائیں اور مہذب معاشرے اور قومیں مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرکے ہی ترقی کرتی ہیں کیونکہ ترقی کے کوریڈور کو کھولنے کی کنجی امن ہے لیکن یہ امن باہمی رضا مندی سے ہی قائم ہوسکتاہے، اس امن کےلئے ملکی وقار اور خود مختاری کو مدنظر رکھتے ہوئے معاملات آگے بڑھائے جائیں۔

حجت الاسلام ساجد نقوی نے آج فلسطینیوں کے عالمی دن کے موقع پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ ہم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اور تمام اسلامی ممالک بھی خاص کر دار ادا کریں اور فلسطینیوں کے حقوق کی جدوجہد کو سپورٹ کیاجائے اور ان پر ڈھائے جاے والے مظالم بند کرائیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬