‫‫کیٹیگری‬ :
02 December 2018 - 14:40
News ID: 437803
فونت
خواہر زہرہ نقوی :
مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان : اخلاق کی اعلیٰ ترین مثال اور کامل ترین شخصیت رسول ﷺ کی ذات ہے۔
مجلس وحدت مسلمین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کراچی ضلع ملیر کی جانب سے جشنِ ولادت صادقین جنابِ ختمی مرتبت محمد مصطفی ﷺ و امامِ جعفرِ صادق اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے میلاد کا اہتمام کیا گیا،جس میں خصوصی طور پر مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی سیکرٹری جنرل خواہر زہرہ نقوی (ممبر پنجاب اسمبلی) کوبطور مہمانِ خصوصی  شرکت اور خطاب کی دعوت دی گئی تھی۔میلاد کا باقاعدہ آغاز حدیث کساء کی تلاوت سے ضلع ملیر کی شعبہ خواتین کی جنرل، سیکرٹری خواہر تفسیر نے کیا جسکے بعد خواہران نے بارگاہ ِ ختمی مرتبت ﷺ و اہلبیت ع ہدیہ نعت و منقبت پیش کیں۔

آپ نے اپنے خطاب میں بالخصوص  صفاتِ رسول کریم ﷺ رحمت،صداقت اور امانت پر گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ ذاتِ رسول ﷺ تمام عالمین کے لیے رحمت کا باعث ہیں تو پھر یہ صفت اس امتِ محمدیہ کی زندگی کے مختلف مرحلوں پر  پہچان ہونی چاہیے، وہ جو اپنے دشمن کو بھی اپنے اخلاق و کردار سے ایسا  گرویدہ و متاثرکرتے ہیں کہ بارضا و تسلیم وہ دینِ اسلام کو قبول کرتے ہیں۔

اسی طرح رسولِ مقبول ﷺ کہ صداق اور امین ہونے کا  قبل از اعلانِ رسالت سے ہی ہر خاص و عام، دشمن و دوست متعرف تھا۔جبکہ صداقت اور امانت ہر زمانہ کے لئے مشکل ترین افکار ہیں۔صادق اور امانت دار ہونا امتِ مسلمہ کے ہر شخص کا امتیاز ہونا چاہیے۔صداقت اور امانت صرف مادی چیزوں کے لئے ہی نہیں، ہر لحظہ مومن کا صداقت پر مبنی اور امانت داری سے مزین ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اخلاق کی اعلیٰ ترین مثال اور کامل ترین شخصیت رسول ﷺ کی ذات ہے۔ہم نبی رحمتﷺ کی امتِ واحدہ ہیں۔ آج سوہ استفادہ کی وجہ سے مسلمان ہی مسلمان کا دشمن اور تفرقہ کا شکار ہے۔ ہم نے کوشش مسلسل اور سعی پہم کرنی ہے امت محمدیہ ﷺ کی وحدت اور بقا کے لئے اور الحمد للہ مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان اس حوالے سے ہر شعبہ میں گامزن ہے۔اور اتحاد و وحدت کی جانب ہمارا کامیاب سفر جاری رہے گا۔جب حکومتِ جہانی کی بات ہوگی تو وہ رسول ﷺ کے اس فرزند کی حکومت جہانی کا زکر ہے جسکے لیے تمام امت انتظار، میں ہے۔

ہمیں ایک پرچم کے ساے میں امتِ سیدِ لولاک ﷺ کی صورت اس حکومتِ جہانی کے لئے زمینہ سازی بھی کرنی ہے اور اخلاق  و افکار ِ محمد ﷺ و آلِ محمد ﷺ، سے اپنی نفس کی تربیت اور اپنی کردار سازی بھی  کرنی ہے ۔

اسکے علاوہ آپ نے بطور ممبر پنجاب اسمبلی اپنے پروجیکٹس سے بھی آگاہ کیا۔جن میں تعلیم و صحت، بیوہ اور فقراء کے حوالے سے انکی تفصیلات سے آگاہ کیا۔بالخصوص مومنین کی گمشدگی، عزاداری اور زیارات کے  مسائل کےحوالے سے مختلف وزراء سے ملاقات،اور جو قراردادیں پیش کی گئیں ان کے نتائج بیان فرماۓ۔

آخر میں ملکِ خدا داد پاکستان کی ترقی و کامیابی،دینِ اسلام کی سربلندی، اور ملتِ تشیع کی کامرانی کے لئے دعا کرائی۔تمام شھداء ملک و ملت کی بلندی درجات کے لیے فاتحہ اور دعاۓ سلامتی و دعاۓ فرج کیساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬