02 December 2018 - 20:00
News ID: 437808
فونت
ایمنسٹی انٹرنیشنل :
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب کے تازہ وحشیانہ اورمجرمانہ جرائم کی فہرست شائع کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے انسانی حقوق پامال کرنے میں تمام حدیں پار کردی ہیں۔
 ایمنسٹی انٹرنیشنل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب کے تازہ وحشیانہ اورمجرمانہ جرائم کی فہرست شائع کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے انسانی حقوق پامال کرنے میں تمام حدیں پار کردی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب کے جن بھیانک جرائم کو اپنی فہرست میں پیش کیا ہے ان میں یمن پر مسلط کردہ جنگ ، یمنی بچوں ، عورتوں اور عام شہریوں کا قتل عام ، اسپتالوں، مدرسوں، مسجدوں اور شہری آبادی پر بمباری، سعودی عرب میں سیاسی ورکروں، صحافیوں اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ کو کچلنا ، عورتوں کے حقوق کا دفاع کرنے والے کارکنوں کی گرفتاری، مخالفین کو پھانسی دینا، عورتوں کے خلاف تبعیض، اقلیتوں کے حقوق کی پامالی، مذہبی منافرت پھیلانا، انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے تعاون کرنے والے سعودی شہریوں پر تشدد ، اورترکی میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کا بہیمانہ قتل شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے یمن کے مظلوم عوام کی نسل کشی میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رکھی جو تمام دنیا کے لئے روشن ہے لیکن سبھوں کے حلق میں رشوت کے پیسہ اس حد تک پھنسے ہیں کہ آواز نہیں نکل رہی ہے /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬