03 December 2018 - 12:59
News ID: 437816
فونت
مرجع تقلید نجف اشرف عراق نے نئی نسل کو اسلامی عقائد سیکھائے جانے پر زور دیا ۔
 آیت الله سید محمد سعید حکیم

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ واسط عراق کے تعلیم و تربیت شعبہ کے ذمہ داروں نے مرجع تقلید نجف اشرف آیت الله سید محمد سعید حکیم سے ملاقات و گفتگو کی ۔

حضرت آیت الله حکیم نے اس گروہ سے ملاقات میں نئی نسل کو دینی اور مذھبی مسائل کی جانب لانے کی تاکید کی اور بیان کیا: عقاید اور دینی مسائل کی تقویت کے ذریعہ مقدس مقامات و سرزمین عراق کی حفاظت کی جاسکتی ہے نیز دشمن کی چالبازیوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: شعبہ تعلیم و تربیت کے اسٹاف، نئی نسل کو حقائق سے آگاہ کرنے میں اپنی ذمہ داریوں پر بخوبی عمل کریں اور مغرب کی منحرف ثقافت کے جھانسے و فریب میں نہ آئیں ۔

اس مرجع تقلید نے واضح طور سے کہا: اخلاقیات ، انسانی اقداروں اور مختلف دینی و مذھبی مسائل نیز ائمہ اطهار (علیهم السلام) کی میراث پر توجہ، شعبہ تعلیم و تربیت کے اسٹاف کی ذمہ داریاں ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: شعبہ تعلیم و تربیت کے ذمہ داران، دینی و مذھبی مسائل پر بے توجہی کی وجہ سے ملک میں رونما ہونے والے مسائل و مشکلات سے نئی نسل کو آگاہ کریں ۔

صوبہ واسط عراق کے تعلیم و تربیت شعبہ کے ذمہ داروں نے بھی اس ملاقات میں اپنے شعبہ کی سرگرمیوں اور جوانوں کی تربیت کے حوالے سے انجام پانے والی فعالیتوں کی مختصر رپورٹ، آیت الله سید محمد سعید حکیم کو پیش کی جسے سنکر انہوں نے سراہا ۔ /۹۸۸/ ن ۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬