04 December 2018 - 12:47
News ID: 437822
فونت
ڈاکٹر حسن روحانی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ امریکا کو جان لینا چاہئے کہ وہ ہمارے تیل کی فروخت کو نہيں روک سکتا اور اگرامریکا نے ہمارے تیل کی فروخت کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کی تو کوئي بھی تیل خلیج فارس سے برآمد نہيں ہو سکے گا۔
 حسن روحانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جہموریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کے روز مشرقی ایران کے صوبے سمنان کے شہر شاہرود کے عوام سے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکی صدر نے کہا تھا کہ وہ علاقے میں اپنا مقصد حاصل کر لیں گے لیکن ایرانی عوام تمام میدانوں میں یہ ثابت کریں گے کہ وہ امریکا کے خلاف ہر محاذ میں کامیاب ہوں گے-

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے صراحت کے ساتھ کہا کہ امریکا کو جان لینا چاہئے کہ وہ ہمارے تیل کی فروخت کو نہيں روک سکتا اور اگر امریکا نے ہمارے تیل کی فروخت کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کی تھی خلیج فارس سے کہیں بھی تیل نہيں جا سکے گا-

ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایران کے تیل کی برآمدات کو صفرتک پہنچا دے گا اور دنیا کے ساتھ ایران کی تجارت نہيں ہونے دے گا لیکن آج امریکا خود عالمی سطح پر الگ تھلگ پڑ گیا ہے-

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ علاقے یا دنیا کے ساتھ ایران کے تجارتی تعلقات منقطع نہیں کرا سکتا-

انہوں نے کہا امریکہ کو یہ جان لینا چاہئے کہ ایرانی عوام، علاقے اور پوری دنیا کے ملکوں منجملہ یورپ، چین، ہندوستان اور اپنے پڑوسی ملکوں کے ساتھ سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کا تحفظ کریں گے اور وہ پڑوسی نیز اسلامی ملکوں کے ساتھ اپنے رابطے بڑھاتے رہیں گے۔

صدر مملکت نے کہا کہ امریکہ اور غاصب صیہونیوں سے ایک مقتدر اور طاقتور ایران برداشت نہیں ہو رہا ہے لیکن ایرانی قوم اپنے دشمنوں کے مقابلے میں کبھی نہیں جھکے گی۔

انھوں نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکہ، دنیا کے مختلف ملکوں کے ساتھ ایران کے تعلقات کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے، کہا کہ اس وقت مغرب میں عراق و ترکی، شمال میں آذربائيجان، روس، قزاقستان اور ترکمانیہ، مشرق میں افغانستان و پاکستان اور جنوب میں عمان، قطر اور کویت کے ساتھ ایران کے تعلقات کسی بھی دور سے کہیں زیادہ مضبوط ہیں اور امریکہ علاقے اور دنیا کے ساتھ ایران کے تعلقات منقطع کرانے میں کبھی بھی کامیاب نہيں ہو سکے گا۔

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی عوام کے خلاف امریکی پابندیوں کے معاملے میں صرف ایک دو چھوٹے ملکوں اور غاصب صیہونی حکومت نے ہی واشنگٹن کا ساتھ دیا جبکہ دنیا کے سبھی ملکوں نے امریکی پابندیوں کی مذمت کی ہے۔

ایران کے صدر نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج، رہبر انقلاب اسلامی اور ایران کے ارکان نظام اسلامی نے عراق، شام اور لبنان نیز علاقے کی دیگر قوموں کی سلامتی میں مدد کی ہے۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ آج بھی اسلامی جمہوریہ ایران فوجی اور سیاسی جنگ کے میدان میں جارح آل سعود کے مقابلے میں یمن کے مظلوم عوام کی مدد کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور ان کی کابینہ کے بعض اراکین، منگل کے روز صوبے سمنان پہنچے ہیں جہاں ڈاکٹر حسن روحانی نماز سے متعلق کانفرنس اور یوم طلبا کی مناسبت سے اس صوبے کے یونیورسٹی طلبا سے خطاب اور صوبائی کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

صدر مملکت کا یہ دورہ، دو روز تک جاری رہے گا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬