‫‫کیٹیگری‬ :
06 December 2018 - 11:30
News ID: 438827
فونت
حجت الاسلام عبد اللہ دقاق :
حوزہ علمیہ بحرین کے قم میں نمائندے نے کہا : بحرین کی حکومت اپنے فیصلہ میں آزاد نہیں ہے وہ سعودی عرب کے ولی عہد اور امارات کے ولی عہد کی طرف سے بنائی گئی پالیسی پر عمل پیرا ہوتی ہے ۔
حجت الاسلام و المسلمین شیخ عبد الله الدقاق دقاق

رسا نیوز ایجسنی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ بحرین کے قم میں نمائندے و حجت الاسلام عبد اللہ دقاق نے رسا نیوز ایجنسی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بحرین کی موجودہ صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : بحرین کی حکومت عوام کی نمائندگی نہیں کرتی ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : بحرین کی عوام آل خلیفہ کی طرف سے بنائی گئی حکومت کو قبول نہیں کرتی کیوں کہ یہ حکومت عرصہ سے عوام کے مفاد میں کوئی کام نہیں کرتی ہے بلکہ وہ غیر ملکی احکامات کی پیروی کرتی ہے جس کی وجہ سے اکثر عوام اس کے خلاف ہے ۔

حوزہ علمیہ بحرین کے نمائندے نے بحرین میں‌ہوئی موجودہ انتخابات کو نمائشی جانا ہے اور بیان کیا : بحرین میں‌ ہوئی موجودہ انتخابات میں لوگوں نے شرکت نہیں کی ، بلکہ بہت ہی مختصر لوگوں نے شرکت کی ، یہاں‌تک کہ حکومت نے اپنے بندے تمام امکانات مہیہ کرا کر کھڑا کرایا ہے ۔  

انہوں نے کہا : تعجب کی بات یہ ہے کہ جس ملک میں مسلمانوں‌کی آبادی سو فیصد ہو اس ملک میں قمار بازی و شراب و رقص کا اڈہ چلانے والے شخص کو حکومت ہارلیہ منٹ میں جگہ دی جاتی ہے قابل فکر ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬