06 December 2018 - 18:52
News ID: 438833
فونت
سید عباس عراقچی :
ایران کی جوہری مذاکراتی ٹیم کے سنیئر رکن نے کہا ہے کہ یورپی ممالک مالیاتی لین دین کے مخصوص میکنزم کے تحت ایران کے ساتھ تجارتی تعاون کو بڑھانے کے لئے جلد نئے طریقوں کو متعارف کرائیں گے۔
سید عباس عراقچی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سید عباس عراقچی نے جاپانی نیوز ایجنسی (KYODO) کو خصوصی انٹریو دیتے ہوئے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے یورپ کی نئی تجاویز سامنے آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور یورپی حکام کے درمیان حالیہ مذاکرات میں تعاون کے نئے طریقے بالخصوص نئے میکنزم کے جلد نفاذ اور اس پر یورپ کی نگرانی سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔

عراقچی نے مزید کہا کہ ہمیں اس بات کا علم ہے کہ ایران کو تنہا کرنے کے لئے یورپ امریکی دباؤ میں ہے مگر اس کے باوجود ایران جوہری معاہدے کو برقرار رکھنا نہایت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے سے ایران کو ملنے والے معاشی ثمرات کی سطح میں کمی آئی ہے لہذا اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو جوہری معاہدہ خاتمے کی طرف بڑھے گا اور اسے بچانے کے لئے یورپی ممالک کی کوششیں بھی بے اثر ہوں گی۔

اعلی ایرانی سفارتکار نے بتایا کہ اب بال یورپ کے کورٹ میں ہے، یورپی ممالک کو ایران کے ساتھ تجارت کی ضمانت دینی ہوگی دوسری صورت میں وقت کم اور ایران کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہونے والا ہے۔

انہوں نے ایران جوہری معاہدے کی حمایت کرنے پر جاپانی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جاپان کو تجویز دی ہے کہ بے جا خدشات کی پرواہ کئے بغیر دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور معاشی تعاون کے فروغ کے لئے آگے بڑھے۔

عراقچی نے جاپان پر زور دیا کہ ایران سے تیل کی خریدار اور باہمی تجارت کے سلسلے کو جاری رکھے اور اس حوالے سے امریکی دباؤ میں نہ آئے۔

انہوں نے ایران کی تیل فروخت کو صفر تک لانے سے متعلق امریکی دعوے پر تبصرہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ امریکی پابندیوں کے باوجود ایرانی تیل کی فروخت جاری ہے کیونکہ گاہک روائتی ہیں جیسا کہ چین، بھارت اور جاپان جن کے پاس ایرانی تیل کے نعم البدل ہے۔

سید عباس عراقچی نے بتایا کہ ایران کے امریکہ پر بھروسہ اٹھ گیا ہے اور آج ہم اس نتیجے پر پہنچ گئے ہیں کہ امریکی موجودگی میں ازسرنو مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬