07 December 2018 - 11:07
News ID: 438838
فونت
امریکہ کے صدارتی انتخابات کے دوران صدرڈونلڈ ٹرمپ نےسعودی عرب سے بھاری رقم رشوت کے عنوان سے وصول کی۔
 ملک سلمان و ٹرمپ

صدارتی انتخابات کے دوران ٹرمپ نےسعودی عرب سے بھاری رسوت لی

امریکہ کے صدارتی انتخابات کے دوران صدرڈونلڈ ٹرمپ نےسعودی عرب سے بھاری رقم  رشوت کے عنوان سے وصول کی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن پوسٹ نے بیان کیا ہے کہ سعودی عرب نے ۱۱ ستمبر کے حملے کے سلسلے میں جاسٹا قانون ( دہشت گردوں کے معاونین کے خلاف انصاف کے اقدام) کی منظوری کو روکنے کے لئے بھاری مقدار میں رشوت فراہم کی تاکہ یہ قانون منظور نہ ہوسکے اور ۱۱ ستمبر کے واقعہ کے متاثرین سعودی عرب سے دہشت گردوں کی حمایت کے جرم میں تاوان وصول نہ کرسکیں۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ۱۱ ستمر کے ہولناک واقعہ میں ملوث ۱۹ دہشت گردوں میں سے ۱۵ دہشت گردوں کا تعلق سعودی عرب سے تھا جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب کی اعلی قیادت ۱۱ ستمبر کے واقعہ میں براہ راست ملوث تھی ۔ لیکن سعودی عرب نے امریکہ کے اعلی فوجی حکام اور کانگریس میں اپنی حامی لابی کو بڑی مقدار میں رشوت فراہم کرکے ۱۱ ستمبر کے واقعہ کو تاریخ سے محو کرنے کی ناپاک کوشش کی۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سعودی عرب کی حامی لابی میں سرفہرست ڈونلڈ ٹرمپ تھے جس نے امریکہ کے کہنہ مشق ریٹائرڈ فوجی افسروں کو تین مہینے تک اپنے ہوٹل میں قیام کی سہولت فراہم کی ۔

سعودی عرب کے حکام نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ہوٹل کا خرچہ کئي ملین ڈالر میں ادا کیا  اور اس طرح سعودی عرب نے واشنگٹن میں اپنی لابی کو بھاری رشوت دیکر جاسٹا قانون کو منظور ہونے سے روک دیا۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی ریٹائرڈ فوجی افسروں کا کہنا ہے انھیں نہیں معلوم کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ہوٹل میں قیام کے دوران ان کا خرچہ کس نے ادا کیا اور وہ اس بارے میں تحقیقات کے حامی ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬