11 December 2018 - 22:23
News ID: 438872
فونت
« اسلامی تہذیب؛ استقامتی حکمت عملی» کی سلسلہ وار نشست «صدی کا معاملہ؛ نئی سازش» کے عنوان سے اس ھفتہ جمعرات کو عالمی تجریہ کاروں کی شرکت میں منعقد ہوگی ۔
اجلاس صدی کا معاملہ؛ نئی سازش

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، «اسلامی تہذیب؛ استقامتی حکمت عملی» کی سلسلہ وار نشست «صدی کا معاملہ؛ نئی سازش» کے عنوان سے اس ھفتہ جمعرات کو عالمی تجزیہ کاروں کی شرکت میں الغدیر ایڈوٹیریم معلم روڈ میں منعقد ہوگی ۔

رسا نیوز ایجنسی کے زیراھتمام ہونے والے اس اجلاس میں عالمی تجزیہ کار اور یونیورسٹی کے اساتذہ، امریکا ، مغربی ممالک اور غاصب صھیونیت کی فلسطینی قومی اتھارٹی کے ساتھ ہونے والے حالیہ معاھدہ کا تجزیہ کریں گے ۔

ڈاکٹر رحمان دوست اور پردیس فارابی یونیورسٹی تهران کے فیلکٹی ڈاکٹر سعدی اس اجلاس کے خصوصی مہمان ہوں گے ۔

 

 

یہ اجلاس اس ھفتہ جمعرات کو صبح 9 سے 12 بجے تک الغدیر ایڈوٹیریم معلم روڈ قم میں منعقد ہوگا ۔

واضح رہے کہ مغربی ممالک خصوصا امریکا نے غاصب صھیونیت سے اپنی حمایت اور فلسطینیوں کو کچلنے کی غرض سے فلسطینی قومی اتھارٹی کے ساتھ «صدی کا معاملہ» کے عنوان سے ایک معاھدہ طے کیا ہے ۔ /۹۸۸/ ن ۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬