27 December 2018 - 20:46
News ID: 438990
فونت
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عراق کا بغیر خبر کئے خاموشی دورہ عراقی حکام کے اعتراض کا سبب ہوا ۔
ڈونلڈ ٹرمپ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عراق کا بغیر خبر کئے خاموشی دورہ عراقی حکام کے اعتراض کا سبب ہوا ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق میں اپنے فوجیوں سے خطاب میں کہا کہ عراق سے فوج واپس نہیں بلائی جائے گی ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق میں فوجیوں سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اب دنیا کے لیے مزید پولیس مین نہیں بن سکتا، تمام بوجھ امریکا پر ڈالنا منصفانہ عمل نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب نہیں چاہتے کہ ممالک امریکا کو استعمال کرکے فائدہ حاصل کریں اور امریکی افواج ان کی حفاظت کریں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایسے میں اچانک عراق پہنچے کہ امریکہ میں شٹ ڈاون ہے اور 8 لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر مشکلات کا سامنا ہے اور امریکی صدر نے شام اور افغانستان سے فوجیوں کے انخلا کا اعلان کیا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬