01 January 2019 - 14:42
News ID: 439027
فونت
محمود عباس :
فلسطینی اتھارٹی کے صدر نےکہا کہ فلسطینی عوام بیت المقدس کی ملکیت نہ کسی کو دیں گے اور نہ ہی اپنی سرزمین کے ایک انچ سے پیچھے ہٹیں گے۔
محمود عباس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے فلسطین کی مزاحمتی تحریک 'فتح' کی 54ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےنے کہا ہے کہ فلسطینی عوام بیت المقدس کی ملکیت نہ کسی کو دیں گے اور نہ ہی اپنی سرزمین کے ایک انچ سے پیچھے ہٹیں گے۔

انہوں نے ڈونلد ٹرمپ کو انتباہ کردیا کہا کہ ہم بیت المقدس کی ملکیت صہیونی ریاست کو نہیں دیں گے کیونکہ ہمیشہ بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت ہے اور رہے گا۔

فلسطینی خودمختار انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے کہا جو کوئی فلسطین کے خلاف امریکیوں کی"صدی کا معاہدہ"کے حوالے سے بات کرے تو اس کا جواب صدی کے طمانچے کے ساتھ دیا جائے گا۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ اپنی سرزمین کسی کو بھی فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور ہرگز فلسطینیوں کی جانب سے مسترد ہونے والے صدی کے معاہدے کو قبول نہیں کریں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬