06 January 2019 - 18:29
News ID: 439065
فونت
فہد بن محمد العطیہ :
روس میں تعینات قطری سفیر نے کہا کہ قطر شام سے متعلقہ اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور ترکی کے اقدامات کی حمایت کر رہا ہے۔
فہد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس میں تعینات قطری سفیر نے فہد بن محمد العطیہ نے اپنے ایک گفتگو میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دوسرے ممالک کی طرح شام میں قانونی مفادات رکھتا ہے اور ہم اس ملک کی حمایت کر رہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ ہم شامی قوم کے مفادات کے خلاف دوسرے ممالک کی مداخلت کے ساتھ مخالف ہیں۔

العطیہ نے کہا کہ شام میں مذہبی اختلافات کی تشکیل ایک ناقابل قبول پالیسی ہے لہذا تمام ممالک شامی حکومت اور عوام کے مفادات کی فراہمی کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قطر شام سے متعلقہ اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور ترکی کے اقدامات کی حمایت کر رہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬