‫‫کیٹیگری‬ :
07 January 2019 - 23:47
News ID: 439079
فونت
حجت الاسلام و المسلمین رسول فلاحتی:
صوبہ گیلان میں رھبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندہ نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ طلاب تعلیم کے حصول میں اپنی تمام توانائیوں کو بروی کار لائیں کہا: طلاب کیلئے فارغ التحصیل ہونے کا تصور بے معنی ہے ۔
حجت الاسلام و المسلمین رسول فلاحتی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ گیلان میں رھبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندہ حجت الاسلام و المسلمین رسول فلاحتی نے آج حوزہ علمیہ آستانہ اشرفیہ کے طلاب سے ملاقات میں طلاب علوم دینیہ کے لئے فارغ التحصیل ہونے کا بے معنی بتایا اور کہا: طلاب اپنی تعلیم کے تمام دوران میں علم حاصل کرنے کی کوشش کریں ۔

انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ حوزہ علمیہ کے طلاب ، ہاتھ آنے والی فرصتوں سے بخوبی استفادہ کریں کہا: تعلیم کے حصول میں اپنی تمام توانائیوں کو بروی کار لائیں کیوں کہ حوزہ علمیہ میں آپ کی کوشش علمی ترقی کا سبب ہوگی ۔

صوبہ گیلان میں رھبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ طلاب کوشش اور محنت کے ذریعہ حوزات علمیہ میں خاص منزلت تک پہونچ سکتے ہیں کہا: الحمد اللہ آج انقلاب اسلامی کی برکتوں سے طلاب کے لئے تعلیم حاصل کرنے کے تمام وسائل فراھم ہیں ۔

انہوں ںے اپنے بیان کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے خود سازی اور تذکیہ نفس طلاب کے لئے اہم مسائل میں سے شمار کیا اور کہا: موفق طالب علم وہ ہے جو تعلیم کے ساتھ ساتھ اصلاح اور تذکیہ نفس بھی کرے اور خود کو اخلاق حسنہ و معنویت کے زیور سے آراستہ کرے ۔

شھر رشت کے امام جمعہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اخلاقیات اور معنویت ، حوزات علمیہ کے اہم مسائل اور پوری تاریخ میں دینی و علمی مراکز کی تاریخ کا محور رہے ہیں کہا: عصر حاضر میں طلاب ،علم دین حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اخلاقی اور معنوی مسائل پر بھی خاص توجہ کریں ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شیعہ حوزات علمیہ ہمیشہ خود سازی اور معنوی تربیت کا مرکز رہے ہیں کہا: دنیا کے کسی بھی مرکز اور مدرسہ میں شیعہ حوزات علمیہ کے مانند معنویت اور خود سازی پرتوجہ نہیں کی گئی ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین فلاحتی نے حوزہ علمیہ کو متعهد، مهذب اور انقلابی طلاب کی تربیت کا مرکز رہنے پر تاکید کی اور کہا: آج دینی مدارس ، طلاب کی تربیت میں اپنی تمام توانائیاں صرف کریں ۔

انہوں نے اپنے بیان کے دوسرے حصہ میں علمی حوالہ سے مدارس علمیہ کو قوت دینے کی تاکید کی اور کہا: موجودہ حالات میں فیسٹیول اور علمی المپیاڈ میں طلاب کی شرکت بہت ضروری ہے ، موجودہ دور میں طلاب کے اعتقادات اور اخلاقیات کی بنیادوں کو محکم کرنا نہایت ضروری ہے ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬