27 December 2018 - 12:36
News ID: 439450
فونت
ایران کی بحریہ کے سربراہ کی موجودگی میں ملک کے جنوبی جزیرے کیش میں ۲۰ویں عالمی سمندری انڈسٹریز اور نیویگیشن نمائش کا افتتاح کیا گیا.
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ رئیر ایڈمرل 'حسین خانزادی' کی موجودگی میں ملک کے جنوبی جزیرے کیش میں 20ویں عالمی سمندری انڈسٹریز اور نیویگیشن نمائش کا افتتاح کیا گیا.


منعقد ہونے والی 20ویں عالمی سمندری انڈسٹریز اور نیویگیشن نمائش میں 240 ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں شریک ہیں.

یہ نمائش اسلامی جمہوریہ ایران میں سب سے پرانی اور معروف عالمی سمندری نمائش ہے جو دسویں بار کے لئے جزیرہ کیش میں منعقد ہو رہی ہے.

اس نمائش کا اصلی مقصد میرٹائم اور شپنگ کی صنعتوں میں بین الاقوامی تعلقات کو فروغ دینا، ایرانی بحری جہاز کی صلاحیتوں کی شناخت اور غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات قائم کرنا ہے.

منعقد ہونے والی نمائش ماہی گیری، بحری نقل و حمل، غیر ملکی تیل اور گیس، قوانین اور معیار، بین الاقوامی کنونشن، سمندری اور بحریہ کی تعمیر، سمندر اور وایمپروفیکی سائنس، سمندری سیاحت، بحری سلامتی کے شعبوں میں بوٹس پر مشتمل ہے./۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬