27 December 2018 - 12:54
News ID: 439456
فونت
حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی :
روضہ امام رضا علیہ السلام کے متولی نے کہا : خطے میں مشہد مقدس کا صحت و سلامتی کے مرکز میں تبدیل ہونا ممکن ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روضہ امام رضا علیہ السلام کے متولی حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے بنیادی علوم کے حصول کی تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : معاشرے میں قلبی امراض کی زیادتی کی وجہ سے ہارٹ کے ماہر ڈاکٹروں کو ایسی کوشش کرنی چاہیئے جس کی وجہ سے اس امراض میں کمی پائی جائے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : میری طرف سے مشورہ ہے کہ اس نشست میں علمی تجربیات کے تبادلہ کے علاوہ قلبی امراض میں کمی کے لئے مناسبت طریقے پر تبادل خیال کیا جانا چاہیئے ۔

روضہ امام رضا علیہ السلام کے متولی نے رضوی ہسپتال مشہد میں مشہور و ماہر ہارٹ ڈاکٹروں اور علمی شخصیات سے مجہّز ہونے پر تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : مشہد الرضا (ع) کو علمی مرجعیت میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں ، میڈیکل کے میدان میں بھی تمام یونیورسٹیوں اور ماہرین کے تعاون سے یہ شہر خطے میں صحت وسلامتی کے مرکز کے طور پر متعارف کروایا جائے۔ 

انہوں نے اس تاکید کے ساتھ کہ مشہد مقدس خطے میں صحت و سلامتی کے مرکز میں تبدیل ہونے کے امکانات پائے جاتے ہیں اس لئے لازمی ہے کہ جدید ترین علمی نتائج سے بہرہ مند بھی ہو،عالمی تجربات بھی رکھتا ہو اور زائرین و مجاورین کو خدمات بھی فراہم کی جائیں۔

حجت الاسلام سید ابرہیم رئیسی نے بیان کیا : اس وقت ہم لوگوں کا مستحکم ارادہ ہے کہ علمی اضافے کے ذریعے علمی مرجعیت و مرکزیت حاصل کریں اور بنیادی علوم میں توسیع کے ساتھ ساتھ مشہد میں ہیلتھ سینٹرپر بھی توجہ دی جائے۔/۹۸۹/ف۹۷۶/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬