30 December 2018 - 06:19
News ID: 439483
فونت
حجت الاسلام سید محمد کاظم شبیب :
مظفرپور بہار کے امام جمعہ نے کہا : مظفرپور کے اہم علاقے میں تصوف علی وقف اسٹیٹ کی چار بیگھا وقف کی زمین قوم میں محتاج و مفلوک الحال افراد کی نا قابل بیان حالت کے باوجود کسی کمپنی کو لیج پر دے دینا اس قوم پر اس سے بڑا ظلم نہیں ہو سکتا ہے ۔
مظفرپور بہار کے امام جمعہ حجت الاسلام سید محمد کاظم شبیب نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے ساتھ گفتگو میں وقف کی ملکیت کو مختلف بہانے سے تباہ کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : مختلف سازش کے تحت قوم کے سرمایہ کو تباہ کیا جا رہا ہے ، جو سرمایہ قوم کے مفلوک الحال و ضرورت مند افراد کو بد حالی سے نکالنے کے لئے عظیم ذرایع ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : جن لوگوں پر وقف کی جائداد بچانے کی ذمہ داری تھی وہی آج وقف کی زمین کو فروخت کر کے یا با رسوخ افراد کے حوالے کر کے قوم کے سرمایہ کو تباہ کر رہے ہیں جو کسی بھی صورت میں قابل تحمل نہیں ہے ۔

حجت الاسلام سید محمد کاظم شبیب نے وضاحت کی : تمام مذاہب میں قوم کی فلاح و بہبودی کے لئے جائداد وقف کی جاتی ہے تا کہ اس کے ذریعہ قوم کی ترقی ہو سکے اور پسماندہ طبقہ کی فلاح و بہبودی میں استفادہ کیا جائے اور مذہب کے فروغ میں استعمال کیا جائے ۔

انہوں نے قوم کی مذہبی تقاریب و مجالس کو اس قوم کے بقا کا ضامن جانا ہے اور بیان کیا : وقف کی جائداد سے مذہبی مراسم و مجالس کے انعقاد و فروغ میں مدد ملتی ہے اور یہ تمام مذہبی مجالس و مراسم ایک آزاد درس گاہ ہے جہاں انسانیت و خود سازی کا درس ملتا ہے تا کہ سماج میں پائی جانے والی برائیاں ختم ہوں اور سماج ترقی کرے اور سب لوگ اتحاد و یکجہتی کے ساتھ زندگی بسر کریں ۔

مظفرپور کے امام جمعہ نے حکومت کی طرف سے اس سازش پر توجہ نہ دینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ہم لوگوں کی بد نصیبی یہی ہے کہ جو لوگ ہمارے قوم کی ملکیت کو بچانے کے لئے منتخب ہوئے ہیں وہی اسے برباد کرنے پر تلے ہیں ، مگر یاد رکھنا چاہیئے کہ ایسے مواقع پر ہماری خاموشی ان کے اس ناجائز عمل کے ساتھ شریک ہونے کے مترادف ہوگا ۔

انہوں نے کہا : مظفرپور کے اہم علاقے میں تصوف علی وقف اسٹیٹ کی چار بیگھا وقف کی زمین قوم میں محتاج و مفلوک الحال افراد کی نا قابل بیان حالت کے باوجود کسی کمپنی کو لیج پر دے دینا اس قوم پر اس سے بڑا ظلم نہیں ہو سکتا ہے ۔ تمام اقوام و انصاف پسند لوگوں کو چاہیئے کہ انسانیت و معاشرے کی بہبود و ترکی کے راہ میں استفادہ کی جانے والے جائداد کی حفاظت میں قدم بڑھائیں اور اس کی حفاظت کو اپنی دینی ذمہ داری جانیں ۔

حجت الاسلام سید محمد کاظم شبیب نے تمام امت مسلمہ سے اپیل کی ہے کہ وہ قوم کی ملکیت کو بچانا اپنا شرعی فریضہ جانیں اور جمعہ کے روز ہونے والے احتجاجی تقریب میں کثیر تعداد میں شرکت کر کے قوم کے اندر پائے جانے والے قوم دشمن عناصر کے چنگل سے وقف کی جائداد بچانے میں مثبت قدم پڑھائیں ۔

واضح رہے کہ حجت الاسلام سید محمد کاظم شبیب گذشتہ کئی برسوں سے بہار کے مختلف شہروں میں وقف مافیہ کی طرف سے قوم کی جائیداد تباہ کرنے کی مخالفت میں بہت مفید و مناسب قدم اٹھایا ہے یہاں تک کہ ان پر زمین مافیاوں اور ان کے شرکاء کی طرف سے جان مارنے کی کوشش کی گئی اور رشوت خور پلیس نے اپنی ذمہ داری نبھانے کے بجائے مافیاوں سے مل کر ان کے گھر پر حملہ کر دیا گھر اور اس میں موجود تمام اشیاء کو تباہ و برباد کر دیا ۔ اور خواتین و بچوں و بزرگوں کے ساتھ ساتھ دسیوں افراد پر جانی حملہ کیا جس کی وجہ سے یہ لوگ شدید زخمی ہوئے ، وہ دن آج بھی تاریخ کے سیاہ ورق کی زینت بنی ہوئی ہے اور مظلومین آج تک انصاف کے لئے کوشاں ہے ۔ /۹۸۹/ف۹۱۴/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬