‫‫کیٹیگری‬ :
02 January 2019 - 12:56
News ID: 439493
فونت
آیت‌ الله صدیقی :
آیت ‌الله صدیقی نے کہا : انقلاب کی کامیابیاں ہمیشہ ولایت کی بدولت رہی ہے آج بھی نفوذی اقتصادی فتنہ سے نکلنے کا راستہ صرف ولایت کے فرمان کی اطاعت میں ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق تہران کے امام جمعہ نے گذشتہ شب مسجد جامع غدیر میں اپنی تقریر میں بیان کیا : انبیاء الہی خداوند عالم کی طرف سے مبعوث ہوئے ہیں تا کہ انسان کو ظاہری و باطنی نقصانات سے خبردار کریں اور ان کو پاک زندگی کے حصول کے لئے مدد کریں ۔

انہوں نے اپنے بیان میں وضاحت کرتے ہوئے کہا : اسی وجہ سے دین اور آسمانی رہنما کے فرمان کی اطاعت کرنا انسان کے لئے پاک زندگی کی ضمانت کرتا ہے ۔ خداوند کریم نے انسان سے وعدہ کیا ہے کہ اگر اہل تقوا اور نیک عمل کرنے والے ہو تو ہمیشہ پاک و خوشحال زندگی تمہارے نصیب میں ہوگی ۔  

آیت ‌الله صدیقی نے اس تاکید کے ساتھ کہ انسان کو چاہیئے اصول دین ، اخلاقیات اور فروع دین پر پابند رہیں بیان کیا : توحید ، نبوت ، امامت اور قیامت پر عقیدہ ایسے امور میں سے ہیں کہ انسان کو چاہیئے اس پر عقیدہ رکھیں تا کہ اس کی شخصیت مستحکم ہو ۔

تہران کے امام جمعہ نے بعض اخلاقی رذائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : تکبر ہونا ایک خطرہ ہے اگر انسان اہل تکبر ہو جائے تو گویا کہ وہ خداوند عالم کی کبریائی سے تنازعہ و اختلاف کر رہا ہے ؛ متکبر انسان بہشت میں نہیں جا سکتا ۔ حسد بھی خطرناک ہے اور انسان کی دنیا و آخرت کو جلا دیتا ہے ، حاسد انسان نہ صرف خود بلکہ پورے معاشرے کو جلا دیتا ہے اور نابود کر دیتا ہے ۔

انہوں نے اس اشارہ کے ساتھ کہ ولایت فقیہ معاشرے کی کشتی کے ناخدا ہیں بیان کیا : اگر معاشرہ اپنے دینی رہبر کی آسمانی و شرعی آواز کو سنے اور اس پر عمل کرے تو یقینی طور سے وہ معاشرہ کمال و کامیابی تک پہوچے گا ۔

آیت ‌الله صدیقی نے اس تاکید کے ساتھ کہ انسان کو چاہیئے فتنہ سے پرہیز کرے بیان کیا : فتنہ کی آگ نہ صرف فتنہ پھیلانے والے بلکہ پورے معاشرے کو جلا دیتا ہے ۔ ولایت مداری و بصیرت رکھنا فتنہ سے حفاظت کی ضمانت ہے اور اگر معاشرہ دینی رہبر و ولایت سے مقابلہ کرے وہ فتنہ میں گرفتار ہو جائے گا ؛ رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شہادت کے بعد اسلامی معاشرہ الہی امر کی پیروی نہ کرنے اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے جانشین سے مقابلہ کرنے کی وجہ فتنہ میں مبتلی ہوا ۔

تہران کے امام جمعہ نے ان چالیس برسوں میں انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی و ترقی کی اصل وجہ لوگوں کا ولایت فقیہ کی پیروی کربا جانا ہے اور بیان کیا : ایران میں طاغوت بادشاہی نظام کے زمانہ میں عوام ملک کے فیصلہ میں کسی بھی طرح سے حصہ نہیں لے سکتے تھے لیکن آج اس ملک کی عوام خود ملک کے حکام کا انتخاب کرتے ہیں اور اگر عوام نے غلط انتخاب کہا ہو تو خود وہ حکام ان سے کہتے ہیں کہ خود آپ لوگوں نے انتخاب کیا ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬