‫‫کیٹیگری‬ :
14 January 2019 - 21:13
News ID: 439527
فونت
حجت الاسلام والمسلمین انصاریان:
سرزمین ایران کے مشھور عالم دین نے قرآن وعترت کو بشریت کیلئے بابرکت دسترخوان جانا اور کہا: انسان کا دنیوی اور اُخروی کمال نیز چین و سکون آیات و معارف الهی کی پیروی میں پوشیدہ ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے مشھور عالم دین حجت الاسلام والمسلمین انصاریان نے آج مسجد رسول اکرم(ص) میں تقریر کرتے ہوئے کہا: خداوند متعال نے اپنے بندوں کے لئے بابرکت اور نعمتوں سے بھرا دسترخوان آ٘مادہ کیا ہے کہ اس دسترخوان کے ۵۰ نام ہیں ۔

انہوں ںے مزید کہا: بعض یہ نام فرقان، ذکر، نور، شفا وغیرہ کو شامل ہیں ، اگر کوئی ان ۵۰ ناموں پر غور کرے تو یہ جان لے گا کہ یہ دسترخوان معنویت سے سرشار ہے نیز اس دسترخوان پر روحی، عقلی و معنوی نعمتیں موجود ہیں ۔

حجت الاسلام والمسلمین انصاریان نے مزید کہا: اگر انسان اس دسترخوان کی نعمتوں سے استفادہ کرے تو مناسب رشد و ترقی پائے گا ، اس کے قلب و روح کو شادابی ملے گی اور شجرہ طیبہ کا مصداق بنے گا ایسا شجر جس کی ٹہنیاں اور جڑیں متعادل و مساوی ہیں ۔

انہوں نے بیان کیا: اس دسترخوان کی برکتوں سے بے بہرہ انسان جسمی حوالے سے تو رشد و ترقی کریں گے مگر قلب و روح و عقل کے حوالے سے بچہ ہی رہیں گے ، باطنی رشد و ترقی کے مالک نہ ہوں گے اور قیامت کے دن بدترین چہرے کے ساتھ محشور ہوں گے ۔

سرزمین ایران کے مشھور عالم دین نے کہا: مگر وہ لوگ جو اس دسترخوان کی نعمتوں سے مستفید ہوتے رہے ہیں وہ محشر میں خوشحال اور حسین چہرے کے ساتھ وارد ہوں گے چوںکہ ان کی روح و عقل و قلب کے درمیان ھماھنگی موجود ہے نیز ان کی باطنی خوشی روشن و نمایاں ہے ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ بعض انسان فقط و فقط دنیا میں ہی اپنی جسمانی ترقی کو اہمیت دیتے ہیں اور اپنی باطنی ترقی سے غافل ہیں کہا: دنیاوی نگاہ اور روح وجان کی برابری سے غفلت اس بات کا سبب ہے کہ انسان اپنی عقل سے علم و معرفت کے حصول میں استفادہ کرسکے ۔

حجت الاسلام والمسلمین انصاریان نے تقوائے الھی کو انسان کی نجات و کامیابی کا راز جانا اور کہا: مادی نعمتیں ھرگز معنوی نعمتوں کے قابل قیاس نہیں ہیں ، امام صادق(ع) فرماتے ہیں کہ قیامت میں انسان سے سب سے پہلا سوال یہ کیا جائے گا کہ اس نے قران و عترت علیھم السلام کے ساتھ کیا کیا ۔

 

انہوں نے قرآن وعترت کو بشریت کیلئے بابرکت دسترخوان جانا اور کہا: انسان کا دنیاوی اور آخروی کمال اور چین و سکون آیات و معارف الهی کی پیروی میں پوشیدہ ہے ، نماز وہ ذکر الھی ہے جو انسان کو چین و سکون عطا کرتا ہے ، مومن وہ نام الھی ہے جو انسانوں امنیت فراہم کرتا ہے نماز مومنین کے لئے خدا کا حکم ہے تاکہ انہیں چین و سکون مل سکے ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۳

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬