15 January 2019 - 21:04
News ID: 439539
فونت
حجت الاسلام حسن روحانی :
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے امریکی حکام کے ان بیانات پر کہ ایرانی عوام چالیسویں جشن آزادی کو نہیں دیکھ سکیں گے مخاطب کرتے ہوئے کہا : ایرانی عوام آزادی کا چالیسواں جشن سڑکوں پر منائیں گے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام حسن روحانی نے کل رات صوبہ گلستان کے شیعہ اور سنی علماء سے خطاب کرتے ہوئے کہا : اسلامی انقلاب کی کامیابی کے ابتدائی ایام سے لے کر اب تک دشمن مختلف سازشوں کے ذریعے اسلامی انقلاب اورایرانی عوام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ایرانی عوام کی ہوشیاری اور بیداری سے ان کے تمام  سازشی منصوبے خاک میں مل گئے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : ملکی صورتحال حساس موڑ پر ہے مگر ہمیں پابندیوں کا خوف ہے اور نہ ہم اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹیں گے بلکہ ایران اپنے اہداف سے بھی ہرگز دستبردار نہیں ہوگا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر  نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ پیغمبر اکرم (ص) کی تعلیمات پر عمل کر کے کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے کہا : ایرانی قوم نے ہمیشہ  اپنی استقامت، بہادری اور پائمردی سے دشمن کو شکست دی ہے۔

انہوں نے بیان کیا : ایران جلد ملکی ساختہ دو نئے سیٹلائٹس کو خلاء میں بھیجے گا۔ آئندہ ہفتوں میں ایرانی جامعہ امیرکبیر کے سائنسدانوں کی جانب سے تیار کئے گئے لانچر کے ذریعے دو نئے سیٹلائیٹ بشمول پیام سیٹلائیٹ کو خلاء میں بھیجے گا جو زمین سے 600 کلومیٹر کے فاصلے پر اپنے مدار میں گردش کرے گا۔

حجت الاسلام حسن روحانی نے ایرانی قوم کی سائنس کے شعبے میں روز افزوں ترقی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران جینیاتی میدان میں مشرق وسطی اور علاقے کی پہلی پوزیشن پر ہے جو سائنسی، اقتصادی، تعلیمی اور فوجی کامیابیوں کی علامت ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : تمام ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات قائم رکھنے کی ضرورت ہے اور ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی اور صنعت درآمد اور برآمد کی جا سکتی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے بیان کیا : ہم دشمن کی سازشوں سے خوفزدہ نہیں اور تمام مشکلات پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتے ہیں لہذا امریکہ، ناجائز صہیونی حکومت اور ان کے حامی ممالک ایرانی عوام کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کر سکتے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : ایران کے خلاف اقتصادی جنگ میں ہمیں امریکہ، ناجائز صہیونی ریاست اور خلیج فارس کے بعض ممالک کا سامنا ہے، اس جنگ میں ہمیں شاید نقصان پہنچے مگر دشمن کو بھی اتنا ہی نقصان پہنچے گا۔

حجت الاسلام روحانی نے خبردار کیا : ایران نہ اب اور نہ ہی مستقبل میں کسی جنگ میں پہل کرے گا۔ یہ بات اہم ہے کہ دشمن کی اشتعال انگیری کے باوجود ہم نے کسی جنگ کا آغاز نہیں کیا۔/۹۸۹/ف۹۷۴/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬